Tue 07-08-2018 19:36 PM

سعودی ایئرلائن نے کینیڈا کے لئے پروازیں معطل کردیں

جدہ، 7 اگست، 2018 (وام) -- سعودی عرب ایئرلائنز نے کینیڈا کے لئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے.

اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کی قومی ائیرلائن نے کہا ہے کہ ٹورنٹو، کینیڈا کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ فوری طور پر معطل کردی گئی ہے۔ جبکہ ٹورنٹو جانے اور آنے والی تمام پروازوں کو 13 اگست 2018 سے معطل کردیا ہے.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایئر لائن نے کہا کہ منسوخ کئے جانے والے تمام ٹکٹ قابل قبول ہوں گے اور ان پر منسوخی فیس نہیں لی جائے گی۔ سعودی ایئرلائن نے مزید کہا کہ فیصلے سے متاثرہ مسافروں کے لئے متبادل انتظامات کئے جائیں گے.

http://wam.ae/en/details/1395302702556

WAM/MOHD AAMIR