خطبۃ الجمعۃ انگریزی اور اردو ترجمے کے ساتھ

 

ابوظہبی،  4 ستمبر 2018 (وام) -- محکمۂ شؤون اسلامیہ واوقاف  نے خطبۃ الجمعۃ کو پڑھنے اور سننے کے لیے کئی زبانوں میں اِس کا ترجمہ شروع کیا ہے، جسے سمارٹ فون پر محکمۂ شؤون اسلامیہ واوقاف کی ایپ کے ذریعے سنا جا سکتا ہے ۔ اس کام کی شروعات کو مختلف اداروں مثلا کمیونٹی ڈویپلمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،اعدادو شمار سنٹر - ابوظبی ، اتصالات اور امارات  ٹیلی کمیونیکشن کمپنی  "ڈو" کے تعاون سے لا گو کیا جا رہا ہے ، اِ س کا پہلا مرحلہ اُردو اور انگریزی میں شروع  کیا جا ئے گا ۔اس نیک کام کی شروعات دانشورانہ قیادت کی خواہش پر کی جا رہی ہے؛ تاکہ ہم اپنے دین کی حقیقی تعلیمات  مسلم کمیونٹیز تک سکیں ، اور معاشرے کے افراد کے مابین رواداری اور ہم آہنگی کی قدروں کو فروغ دینے اور اُ ن کے درمیان محبت اور مودت کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اِس نیک کام کی شروعات کا مقصد عربی نہ سمجھنے والے طبقہ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔اور مختلف زبانوں کے سبب تمام لوگوں کو خطبۃ الجمعہ  میں پیش کردہ پیغامات اور معانی  کو سمجھنے  میں مشکلات کو  آسان کرنا ہے؛ کیونکہ یہ معاشرے میں حقیقی مذہب کی فضیلت اور اس کے اصولوں کو پھیلانے کے لیے رہنمائی اور اثرو رسوخ کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ جبکہ اسلامی اقدار کو مضبوط بنانے، اور ملک میں سب سے اہم سماجی مسائل کے بارے میں آگاہی کو بڑھانے کے لیے، ایک سے زائد زبانوں میں خطبۃ الجمعۃ کے ترجمہ کی اہمیت واضح ہوتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مثبت پیغامات کا نشر کرنا  ،معاشرے میں آپس میں تعاون برداشت اور رواداری کو فروغ دیتا ہے ۔

سمارٹ فون سروس

 اس سروس کے ذریعے سمارٹ فون پر محکمۂ شؤون اسلامیہ واوقاف کی ایپ کے ذریعے عربی نہ سمجھنے والوں کے لیے خطبۃ الجمعۃ کو اُردو اور انگریزی زبان میں سنا جا سکتا ہے ، یہ ایپ سرکاری ایپلیکیشن میں سے ایک ہے، جو عوام کو سمارٹ سروس فراہم کرنے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، خواہ یہ انفرادی طور پر ہو یا ادارے ہوں ، اس کا م کی شروعات وزیر اعظم اور  دبئی کے حاکم عالی جناب محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک بہترین گورننس بنانے کے لیے کی۔ اِس ایپ کے صارفین کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ  چکی ہے ۔ خطبہ  کی خصوصیت کو مد نظر رکھتے ہوئے  اِسے سرکاری ایپ کے ذریعے نشر کیاگیا ہے، جہاں صارف اس ایپ کے ذریعے خطبہ کی سماعت کر سکتاہے ، پہلے مرحلہ میں اس کی شروعات انگریزی اور اردو زبان میں کی جا رہی ہے، اس سروس کے اہداف تفصیلی   مطالعہ کے نتائج کے مطابق ہو ں گے۔

 کمیونٹی کی نمایاں شرکت " اتصالات "ڈو " اور ابو ظبی میڈیا

ابوظبی میڈیا  کمپنی ، اتصالات اور امارات ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی  "ڈو " نے اِس شروعات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے،اور کمیونٹی کی سرگرمیوں کی حمایت میں اداروں اور کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ یہ سب کچھ منظر عام پر لایا گیا۔ " اتصالات" اور" ڈو" نے جمعہ کی نماز کے دوران " اوقاف " کی ایپ کے ذریعے خطبۃ الجمعۃ کی سروس کے لیے صارفین کو مفت ڈیٹا پیکیج  فراہم کیا ہے؛ تاکہ اُنہیں ایپ  کے ذریعے خطبۃ الجمعہ سننے کا موقع ملے۔ اس کے ساتھ ساتھ  سامعین کو دی جانے والی سروس کے ہدف کو بڑھایا جائے گا، جس میں مفت ڈیٹاپیکیج فراہم کیا جائے گا؛تاکہ اس سروس کے استعمال سے اُ ن کے ڈیٹا کی بچت ہو سکے ، اور ابوظبی میڈیا نے اس شروعاتی کام کےمواد کی پیداوار،  وسائل اور تجربات کا ذکر کیا ہے ، جس سے اس تعاون سے فائدہ اٹھانےوالے افراد کو سروس تک رسائی میں مدد ملے گی اور اس نیک کام کی کامیابی کو مزید آگے بڑھانے میں  آسانی ہو گی۔

اس قسم کی مشارکت متحدہ عرب امارات میں مختلف سطح پر کمیونٹی خدمات کے تصور اور عمل کو فروغ دینے میں ابوظبی کی قیادت کے ساتھ یہاں کی کمپنیوں اور اداروں کے کردارکو فعال کرنے  کا  حصہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات ابوظبی کے مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈرعالی جناب محمد بن زاید آل نھیان نے سابق رمضان المبارک میں "زاید ڈے " کی مناسبت سے انسانی حقوق کے ساتھ مل کر "مل کر " کے نام سے ایک پروگرام کااعلان  کیا ، جس کا مقصد عوام اور اداروں کے سماجی کردار کو   ابوظبی میں  فعال کرنا ہے ۔

محمد مطر الکعبی "انسانی اقدار اور اس پر استدلال کے حوالے سے عالمی سطح پر گفتگو کا قیام

محکمۂ شؤون اسلامیہ واوقاف کے چیرمین ڈاکٹر محمد مطر الکعبی نے "زاید گڈ ویل" کے موقع پر  کہا کہ "دنیا میں انسانیت اور انسانی حقوق کی اعلی قدروں کے فروغ کے لیے رئیس مملکت عالی جناب شیخ خلیفہ بن زایدآل نہیان -حفظہ اللہ- کے زیر قیادت ،  اُن کے بھائی وزیر اعظم اور  دبئی کے حکمران عالی جناب محمد بن راشد آل مکتوم، اور متحدہ عرب امارات ابوظبی کے مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر، عالی جناب محمد بن زاید آل نھیان -حفظہم اللہ-، ان عالی قدر حضرات کی  مسلسل سپورٹ پر محکمۂ شؤون اسلامیہ واوقاف کی ایپ کے  ذریعے، سمارٹ فون پر صارف کے لیےاُ ن کی منتخب کردہ زبان میں   خطبۃ الجمعہ  کو پڑھنے اور سننے کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں جمعہ کا خطبہ، اس کے مضامین اور اس کے افکار میں مثبت اسلوب اور طریقوں  کو مد نظر رکھا جاتاہے ، اس حوالے سے علماء کرام سے بھی رجوع کیا جاتا ہے، اور ان تمام سرگرمیوں کی نگرانی اتھارٹی میں  خطبۃ الجمعہ کا ادراہ کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دبئی میں اسلامی اُ مور اور چیریٹی  کا ادراہ اور اسی طرح  شارجہ میں محکمۂ شؤون اسلامیہ  کا اداراہ نگرانی  کرتاہے ۔

ڈاکٹر محمد مطر الکعبی صاحب نے محکمۂ شؤون اسلامیہ واوقاف اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور تعمیراتی  انٹیگریشن سیکشن  کے مابین بہتر تعاون پرتعریفی کلمات ادا کیےجو اس ملک کے شہریوں اور رہائشیوں کے بہتر  مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منابر، ریاست کے پلیٹ فارم کی اقدار کو مضبوط بناتےہیں، جو  رحمدلی ، خوشحالی ،اور امید کی سوچ کو فروغ دینے  کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے  انسانی اقدار اور اس پر استدلال کے حوالے سے عالمی سطح پر گفتگو کے دوارن  ان باتوں کی وضاحت کی ، اور معاشرے کے مختلف شعبہ جات پر غور کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ، انہوں نے قانون سازی اور عملی رویے کے درمیان بغیر کسی مقامی ثقافت ، رنگ و نسل کے ہم آہنگی  کی سوچ کو اپنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

"مغیر المالی " ایک ایسی شروعات جس میں معاشرے کے افراد کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا

کمیونٹی ڈویپلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر مغیر خامس الخیلی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ "ابو ظبی حکومت کی قیادت نے ہمیشہ ابوظبی میں مختلف  ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد، اور اُ ن کی زبانوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے،  انہیں سوسائٹی کے ایک جزء کی حیثیت سے شمار کیا ہے"۔

خطبۃ الجمعہ کا ترجمہ متحدہ عرب امارات کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ، جو ان کی اپنی ضروریات کے مطابق مناسب ماحو ل فراہم کرتا ہے، اور معاشرے کے دوسرے حصوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے ۔ خطبۃ الجمعہ ہمیشہ مذہبی اور سماجی خصوصیت کے حولے سے مواصلات کے سب سے زیادہ  طاقتور ذرائع میں سے  ایک ہے ، جہاں سینکڑوں مسلمانوں کو بغیر کسی رنگ ونسل اور زبان کے فرق کیے، ایک چھت تلے جمع کیا جا تا ہے ، اس وجہ سے انگریزی اور اردو زبان میں  خطبۃ الجمعہ کا ترجمہ سننے کا خیال پیدا ہوا؛   تاکہ عربی نہ سمجھنے والے بھی خطبۃ الجمعۃ کی اہمیت  کو سمجھیں؛ کیونکہ یہ ایک مثبت وعظ اور پیغام کو بہتر طریقے سے پہنچانے کا ذریعہ ہیں، جو ریاست میں رہنے والے افراد کی زندگی کے بہت سے پہلووں کو ملحوظِ خاطر رکھتا ہے، جس سے بلا شبہ معاشرے پر ایک اہم اثر پڑے گا  ۔

اُنہوں نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جہوں نے اس نیک کام کی شروعات کی کامیابی میں حصہ لیا ، انہوں نے اس کام میں کافی حد تک تعاون کرنے پر تعریفی کلمات سے نوازا، جو اس شروعاتی کام کو بہتری کی جانب لانے والے عوامل میں سے ایک تھا ، جن کی شراکت نے معاشرےکے  افراد کے فائدے کے لیے مشترکہ شرکت کی اہمیت، اداروں کے  وسائل اور تجربات کے بارے میں شعور کو ظاہر کیا ۔

یہ سروس عوام کی ضروریات کو پورا کرتی ہے سروے کے نتائج کے مطابق ،55%  فیصد جواب دہندگان نے، خطبۃ الجمعہ کی اردو زبان  میں ترجمہ کی حمایت کی، اس طرح اردو زبان کو  اوّل درجہ حاصل ہوا ، اور نتائج  سے بھی ظاہر ہوتا ہے، کہ 92%   جواب دہندگان سمارٹ فون کا استعمال کرتے ہیں۔
سروے کے نتائج مثبت تھے ، اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ سروے عوام کی خواہشات کے مطابق ہے، جس سے خطبہ الجمعۃ کے معانی  سمجھنے میں مزید اضافہ ہوگا۔ اور ایک ہی سیاق و سباق میں  ، آنے والے مہینوں میں اعداد و شمار سنٹر ایک رائے کا سروے کرے گا؛ تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ عوام نے کس حد تک اس سروس سے فائدہ اٹھایا، اور استفادہ  کرنے کے ساتھ ساتھ اس شروعات کے بارے میں اپنی رائے اور تجاویز سے آگاہ کریں ۔
مستقبل کے اقدامات 
محکمۂ شؤون اسلامیہ واوقاف اور کمیونٹی ڈویپلمنٹ ڈیپارٹمنٹ  مستقبل میں مشترکہ   طور پر کام کے حوالے سے منصوبہ سازی کر رہے ہیں؛ تاکہ ترجمہ پروگرام کو مزید  آگے بڑھاتے  ہوئے، جدید ٹیکنالوجی کے مطابق خطبۃ کے مضامین کے مواد کو فراہم کرتے ہوئے، عربی نہ سمجھنے والوں  کے لیے دوسری زبانوں کو بھی اس میں شامل کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں