متحدہ عرب امارات افغان خواتین کے حقوق پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔

آستانہ، 5 ستمبر، 2018 (وام) -- متحدہ عرب امارات، 

بدھ کے روز آستانہ میں افغان خواتین کے حقوق کے بارے میں شروع ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں یو اے ای نے شرکت کی۔

.کانفرنس میں یو اے ای کی نمائندگی بین الاقوامی تعاون کے وزیر کی خاتون مشیر نجلہ الکبی اور قازقستان میں یو اے ای کے سفارت خانے میں سفارتی امور کے ذمہ دار عمار عمر البیراکی نے کی۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں قازقستان کے ملکی سیکرٹری گلشارا عبدالخالقاوف، قازقستان کے وزیر خارجہ خیرت عبدالکریمانوف، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور آستانہ میں سفارتی مشن کے سربراہ نے شرکت کی۔

کانفرنس کے اس حصہ میں افغان خواتین کا امن کے فروغ میں کردار اور انہیں معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی میدان میں بااختیار بنانے سے متعلق معاملات پر توجہ دی گئی۔

ڈبلیو اے ایم/ حسن بشیر