سعودی ولی عہد اور امریکی عہدیدارکی ملاقات، شام کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال

ریاض، 9 اکتوبر، 2018 (وام) -- سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز سے پیر کے روز شام کے لئے امریکی سفیر جیمز جیفری نے ملاقات کی.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں فریقین نے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعلقات، خاص طور پر شام اور تازہ ترین بین الاقوامی اورعلاقائی صورتحال کا جائزہ لیا.

اس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نايف بن عبدالعزيز، وزیر مملکت اور وزراتی کونسل کے رکن ڈاکٹر مساعد العيبان، وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبير اورعرب خیلجی امور کے وزیر مملکت ثامر السبهان اور دیگر حکام نے شرکت کی.

http://wam.ae/en/details/1395302712797

WAM/MOHD AAMIR