تصویر ویڈیو

اماراتی ھلال احمر کی جانب سے یمن کے علاقہ تريم میں امداد ی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

حضرموت، یمن، 9 اكتوبر، 2018 (وام ) -- اماراتی ھلال احمر نے ’ عام زايد‘ پروگرام کے تحت پیر کو یمن کے حضرموت صوبے میں تریم کے کئی علاقوں میں لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا، یہ امداد ملک کے تمام شعبوں میں امداد اور ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے.

ھلال احمر کی ٹیموں نے تریم کے مشطه اورالكودہ کے علاقے میں سینکڑوں خاندانوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جسکے بعد اب تک سال رواں کے دوران ایک لاکھ تیرہ ہزار دوسو اسی افراد میں دس ہزار ٹن خوارک تقسیم کی جاچکی ہے.

امداد سے مستفید ہونے والے خاندانوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسلسل امداد کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں ان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ، جو ملک کی خراب اقتصادی صورتحال کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے.

http://wam.ae/en/details/1395302712781

WAM/MOHD AAMIR

متعلقہ خبریں