عبد اللہ بن زاید سے جمہوریہ ڈومینیکن کے وزیر خارجہ کی ملاقات

ابوظبی، 24 نومبر، 2018 ، وام ۔۔ جمہوریہ ڈومینیکن کے وزیر خارجہ میگول اکتاوایو ورگاس نے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبد اللہ بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا.

ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں مہارت اور علم کے تبادلوں کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا.

شیخ عبداللہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جمہوریہ ڈومینیکن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور انکا ملک مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

جمہوریہ ڈومینیکن کے وزیرخارجہ نے متحدہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر عرب امارات کے مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکا ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے.

دونوں وزراء خارجہ نے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے، سیاسی مشاورت کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک ٹاور فورس کی تشکیل اور امارات ڈپلومیٹک اکیڈمی اور ڈومینیکن میں اسکے ہم عصر ادارے کے درمیان تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی چار یاداشتوں پر دستخط کئے گئے.

ترجمہ: ریاض خان

http://wam.ae/en/details/1395302722789

WAM/Ahlam Al Mazrooi