• 2
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط²ظˆط± ط¬ظ†ط§ط­
  • 3
تصویر ویڈیو

شیخ محمد کا یاس مرینہ سرکٹ میں اتحاد ایئر ویز کے پویلین کا دورہ

ابوظہبی، 24 نومبر، 2018 وام ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے یاس مرینہ سرکٹ میں اتحاد ایئر ویز کے پویلین کا دورہ کیا.

اتحاد ائیرویز سرکٹ میں جاری فارمولہ ون 2018 گرینڈ پری کا ٹائٹل سپانسر ہے۔ عزت مآب شیخ محمد نے پویلین پہنچے پر اتحاد ائیرویز کے چیئرمین محمد مبارک فادل المرزوقی، کمپنی کے اعلی حکام، پائلٹوں اور اسٹریٹجک پارٹنرزکے ساتھ ملاقات کی.

انھوں نے شیخ محمد کو ریس کے فائنل مقابلے سے پہلے اتحاد ائیرویز کے ائیر شو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ عزت مآب شیخ محمد کو بتایا گیا کہ نے اتحاد ائیر ویز 2019 کے خصوصی اولمپک ورلڈ سمر گیمز کا سرکاری ایئر لائن پارٹنر ہے.

آئندہ سال مارچ میں شروع ہونے والی ان گیمز میں 170 ممالک کے 7,000سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ابو ظبی کے ولی عہد نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مقامی اور عالمی ایونٹس کی میزبانی میں پارٹنرز اور حامیوں کی تعریف کی اور ملک اور اس کے عوام کے مہذب تشخص کے فروغ کیلئے تعاون کو سراہا۔ پویلین کے دورے کے موقعے پر شیخ محمد نے معذور افراد سے بھی ملاقات کی.

ولی عہد نے یاس سرکٹ کے مختلف حصے بھی دیکھے اور انھیں اس بڑے ایونٹ کیلئے تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں کھیلوں کے شعبے کی ہر ممکن معاونت کریں تاکہ متحدہ عرب امارات اس قسم کے بڑے عالمی ایونٹس کیلئے مرکز کے طور پر کردار ادا کرتا رہے۔ انھوں نے کہا کہ فارمولہ ون صرف ایک کھیل نہیں ہے بلکہ دنیا کے لوگوں کے درمیان کثیرالثقافت بات چیت کا ایک پلیٹ فارم ہے.

شیخ محمد نے کہا کہ انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا کے عوام کے درمیان ثقافتی رابطوں کے فروغ کے لئے ایک پل کا کام کررہا ہے۔ انھوں نے ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں اور اسکے منتظمین کے لئے کامیابی کی دعا کی۔ ایونٹ کے موقع پر ولی عہد شیخ محمد نے سپین کے سابق بادشاہ جوآن کارلوس، فریٹی کے سی ای او البرٹو گالیسی اور Catalyst Foundation کے بانی جان سیکسٹن سے بھی ملاقات کیاور انکا متحدہ عرب امارات میں خیرمقدم کیا.

ترجمہ: ریاض خان

http://wam.ae/en/details/1395302722772

WAM/Ahlam Al Mazrooi