• ط¹ط¨ط¯ط§ظ„ظ„ظ‡ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظپطھطھط­ ظ…ط¹ط±ط¶
  • ط¹ط¨ط¯ط§ظ„ظ„ظ‡ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظپطھطھط­ ظ…ط¹ط±ط¶
  • ط¹ط¨ط¯ط§ظ„ظ„ظ‡ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظپطھطھط­ ظ…ط¹ط±ط¶"ط§ظ„ط´ظٹط® ط²ط§ظٹط¯ ظˆط£ظˆط±ظˆط¨ط§..ط±ط­ظ„ط©" ظپظٹ طµط±ط­ ط²ط§ظٹط¯ ط§ظ„ظ…ط¤ط³ط³. 5
  • ط¹ط¨ط¯ط§ظ„ظ„ظ‡ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظپطھطھط­ ظ…ط¹ط±ط¶"ط§ظ„ط´ظٹط® ط²ط§ظٹط¯ ظˆط£ظˆط±ظˆط¨ط§..ط±ط­ظ„ط©" ظپظٹ طµط±ط­ ط²ط§ظٹط¯ ط§ظ„ظ…ط¤ط³ط³. 1
  • ط¹ط¨ط¯ط§ظ„ظ„ظ‡ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظپطھطھط­ ظ…ط¹ط±ط¶"ط§ظ„ط´ظٹط® ط²ط§ظٹط¯ ظˆط£ظˆط±ظˆط¨ط§..ط±ط­ظ„ط©" ظپظٹ طµط±ط­ ط²ط§ظٹط¯ ط§ظ„ظ…ط¤ط³ط³. 2

"شیخ زاید اور یورپ ، ایک سفر کی نمائش " کا عبداللہ بن زاید نے افتتاح کردیا

ابوظہبی ، 25 نومبر ، 2018 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید ال نھیان نے یہاں ہفتہ کی شب " شیخ زاید اور یورب ۔ ایک سفر " نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس نمائش کا اہتمام عرب امارات میں یورپئن یونین کے مشن وفد ، ای یو کونسل کے پریزیڈنسی ممالک آسٹریا اور بلغاریہ نے عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ کے تعاون سے کیا ہے ، یہ نمائش 31 دسمبر تک یہاں بابائے قوم کی یاددگار پر جاری رہے گی ۔ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کی معاون خصوصی ڈاکٹر انتونیلا می پوشلر نے اس کی افتتاحی تقریب میں عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل کی سپیکر ڈاکٹر امل القبیسیی ، وزیر مملکت زكي نسيبة کے ہمراہ شرکت کی ، تقریب میں ای یو کے 25 رکن ممالک کے سفیر اور 150 دیگر اہم ترین شخصیات شریک ہوئیں ۔ نمائش کے انعقاد میں عرب امارات اور دنیا کی 16 کمپنیوں نے بھی تعاون کیا ہے ۔ افتتاحی خطاب میں وزیرخارجہ نے اس نمائش کی اہمیت بیان کی اور عرب امارات کے یورپ کے ساتھ مضبوط تعلقات کے حوالے سے شیخ زاید کی مثالی کوششوں پر روشنی بھی ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ شیخ زاید یورپ کی ترقی سے بہت متاثر تھے اور وہ ایسی ہی ترقی اپنے عوام کو بھی دینا چاہتے تھے ۔ یورپئن یونی کے سفیر پتریزیو فونڈی نے خطاب کرتے ہوئے اس نمائشن کے انعقاد پر بہت مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ ایسی تقریب سے عرب امارات کے عوام کو شیخ زاید کے یورپ سے تعلقات کی یادوں کو دہرانے کا موقع ملے گا ۔ اس نمائش میں شیخ زاید کے یورپی ممالک کے دوروں کی یادوں سے متعلق رکھی گئی اشیاء قابل دید ہیں ۔ وزیرمملکت زکی نسیبۃ نے خطاب میں کہاکہ یہ نمائش شیخ زاید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بہت اہم ہے ۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس نمائش کو عوام کی دلچسپی اور معلومات کیلئے اہم قرار دیا ۔ یہ نمائش ہفتے کے ساتوں دن صبح نو بجے سے رات دس بجے تک کھلی رہے گی اور اس میں داخلہ مفت ہے ۔ ترجمہ ۔۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302722923

WAM/Ginny Delafuente