روایتی بنکنگ اثاثوں کی مالیت 2 ٹریلین 268 ارب درہم ہوگئی

ابوظہبی ، 26 نومبر ، 2018 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے روایتی بنکوں کے اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 2 ٹریلین 268 ارب درہم کے لگ بھگ ہوگئی ہے جوکہ اکتوبر 2018 تک تمام بنکنگ اثاثوں کا 80 فیصد ہے ۔ یہ اعداد و شمار روایتی بنکنگ او شریعۃ بنکنگ سے متعلق عرب امارات کے مرکزی بنک کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں ۔ ان اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی دس مہینوں میں روایتی بنکنگ کے اثاثوں میں 125 ارب درہم کا اضافہ ہوا جبکہ اسلامی بنکنگ کے اثاثے 573 ارب درہم رہے جوکہ کل بنکنگ اثاثوں کا 20 فیصد بنتا ہے ۔ اکتوبر کے اواخر تک روایتی بنکنگ سے جاری کیئے گئے قرضوں کی مالیت ایک ٹریلین 274 ارب درہم رہی جوکہ عرب امارات کے بنکوں سے جاری تمام قرض کا 3۔77 فیصد بنتا ہے ۔ اسلامی بنکوں سے جاری قرضوں کی مالیت 374 ارب درہم رہی جوکہ تمام بنکوں سے جاری قرضوں کے حجم کا 7۔22 فیصد ہے ۔ اواخر اکتوبر تک روایتی بنکنگ کے کھاتوں کا حجم ایک ٹریلین 321 ارب درہم رہا جوکہ عرب امارات کے تمام بنکنگ کھاتوں کا 77 فیصد ہے جبکہ اس میں 23 فیصد حجم اسلامی بنکنگ کا ہے جس کی مالیت 400 ارب درہم ہے ۔ مرکزی بنک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت 60 بنک کام کررہے ہیں جن میں 8 بنک اسلامی بنکاری کررہے ہیں ۔ ترجمہ ۔ تنویرملک http://wam.ae/en/details/1395302723335

WAM/Ginny Delafuente