• 20181126RC_C054365
  • 20181126HK_C346498

میڈیٹیرین شپنگ کمپنی کے چیئرمین کی محمد بن زاید سے ملاقات

ابوظہبی،26 نومبر، 2018 (وام)۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے میڈیٹیرین شپنگ کمپنی کے بانی، مالک اور چیئرمین جیانلوجی اپونٹے نے ملاقات کی.

ملاقات میں وزیر مملکت اور ابو ظبی پورٹس کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان الجابر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سوئس میڈیٹیرین شپنگ کمپنی ایم ایس سی اور متحدہ عرب امارات میں اس کے ہم عصر کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ابو ظبی پورٹس آپریٹنگ کمپنی۔ابو ظبی ٹرمینلز نے حال ہی میں ایم ایس سی کے ساتھ اسکی آپریشنل کمپنی ٹرمینل انوسٹمنٹ لیمیٹڈ کے ذریعے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد سمندری نقل و حرکت اور شپنگ کے شعبوںمیں تعاون کا فروغ ہے.

ترجمہ: ۔ ریاض خان

http://wam.ae/en/details/1395302723319

WAM/Ginny Delafuente