• /01/ 26-11-2018 Saif 1 /Medium/
  • /01/ 26-11-2018 Hisham 2 /Medium/
  • /02/ 26-11-2018 Hisham 2 /Medium/

محمد بن راشد نے جمیرہ منصوبہ کا آغاز کردیا

دبئی ، 26 نومبر ، 2018 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حکومت دبئی میڈیا آفس کے تخلیقی شعبہ کی طرف سے دبئی کی پہچان سلسلہ میں "جمیرہ منصوبہ" کا باضابطہ آغاز کردیا ہے.

  یہ منصوبہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، دبئی میونسپلٹی ، محکمہ سیاحت و تجارتی مارکیٹنگ اور دبئی سپورٹس کونسل کی شراکت داری سے مکمل کیا جائے گا اور اس میں دبئی کے اس مشہور مقام جمیرہ کی خوبصورتی اجاگر کرنے کی کئی تقریبات اور پروگرام منعقد ہونگے.

حکومت دبئی کے میڈیا آفس میں اس کی پروقار تقریب ہوئی جس میں شیخ محمد نے " جمیرہ منصوبہ " کا لوگو (نشان) منظور کیا ۔ انہیں جمیرہ کو مقامی ، علاقائی اور عالمی رنگ و ثقافت سے سجانے کے اس منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی.

عزت مآب کو نہر دبئی سے برج العرب تک جمیرہ شاہراہ سے متعلق ان مختلف منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں علاقہ کی تاریخ ، ماحول ، فن اور ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر بھی کیا جائے گا ۔ شیخ محمد نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے سیاحت کو بھرپور فروغ ملنے کے ساتھ عرب امارات کو علاقائی اور عالمی سطح پر نئی پذیرائی بھی ملے گی.

انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم عرب امارات کو دنیا میں ترقی کی ایک ایسی مثال بنارہے ہیں جو سب کیلئے قابل تقلید ہے اور اس سے عرب امارات کو بھی دنیا میں نمایاں اور ممتاز مقام ملے گا.

انہوں نے کہاکہ ان تمام منصوبوں میں تخلیق کاری اور جدت کو اہمیت حاصل ہوگی تاکہ ہم اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرتے ہوئے تخیل کو حقیقیت میں بدل سکیں ۔ افتتاحی تقریب میں میڈیا آفس کے ڈی جی منى غانم المري , آر ٹی اے کے ڈی جی مطر الطیار سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی.

شرکاء کو بتایاگیا کہ اس منصوبے میں تین مقامی و عالمی آرٹسٹس کی شراکت داری سے 30 مقامات پر 30 فنکارانہ شاہکار قائم کیئے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ مختلف کھیلوں کے کئی مقابلے بھی رنگا رنگ انداز میں منعقد کیئے جائیں گے.

 ترجمہ : تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302723350

WAM/Ginny Delafuente