پاکستانی سفیر کی عرب امارات کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد

ابوظہبی ، 1 دسمبر ، 2018 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کیلئے پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے عرب امارات کی عوام کو ان کے 47ویں قومی دن پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے انکی مستقل ترقی و خوشحالی اور عرب امارات کی قیادت کی طویل العمری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.

اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر نے عرب امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کی طرف سے بھی عرب امارات کے عوام ار قیادت کو بھرپور مبارک بادی دی ہے ۔ انہوں نے پیغام میں کہاہےکہ آج دنیا میں عرب امارات امن ، ترقی اور گڈگورننس کے طور پر ایک مثالی ملک بن چکا ہے جو قابل فخر ہے ۔ دنیا میں تجارت ، مالیات ، سیاحت ، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے عرب امارات کو نمایاں مقام حاصل ہے ، اس کی قابل قدر ترقی کی وجوہات میں تحمل ، تخلیق اور اقتصادی ترقی شامل ہیں ، اس اہم دن کے موقع پر پاکستانی عوام ، عرب امارات کے عظیم قائد مرحوم شیخ زاید بن سلطان ال نھیان کے اس ویژن کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ملک ایک مستحکم اور جدید مقام بنا.

ترجمہ :تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302724598

WAM/MOHD AAMIR