متحدہ عرب امارات کے وفد کی G20 انوسٹرفورم میں شرکت

بیونس آئرس، ارجنٹائن، یکم دسمبر، 2018 (وام ) ۔۔ وزیرمملکت اور چیئرمین ابو ظبی گلوبل مارکیٹ احمد علی الصیغ نے وفد کے ہمراہ بیونس آئرس میں جی 20 کے انوسٹر فورم میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی.

ارجنٹائن اور ورلڈ بینک کے تعاون سے ہونے والے اعلی سطح جی 20 انوسٹر فورم ادارتی سرمایہ کاروں، پینشن فنڈز، انشورنس کمپنیوں، خود مختار مالی فنڈز اور اثاثوں کا انتظام سنبھالنے والوں پر خصوصی توجہ دی گئی.

فورم سے خطاب کرتے ہوئے احمد الصیغ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت وفاقی اور قومی سطح پر ملک میں استحکام کا اہم محرک ہے۔ حکومت معیشت کو متنوع بنانے اور تیل پر انحصار کم کرکے اپنے شہریو ں کا معیار زندگی مذید بہتر بنانے کیلئے پانی اور زرعی زمین سمیت تمام وسائل کے مستحکم استعمال کو یقینی بنا رہی ہے.

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات نے مستحکم ترقی کے اہداف کو لاگو کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اس مقصد کیلئے 30 سے ​​زیادہ ممالک میں قابل تجدید توانائی کیلئے 840 ملین ڈالرفراہم کئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ماحولیاتی تبدیلی کے قومی تبدیلی پلان 2017-50 کا آغاز کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کی وجوہات اور اثرات کا حل اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والی گرین معیشت میں منتقلی کے لئے تیاری کرنا ہے۔ انھوں نے کہا ہمارا ہدف یہ ہے کہ 2050 تک متحدہ عرب امارات کی قابل استعمال توانائی کا 44 فیصد قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہو.

احمد الصیغ نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ مختلف ذرائع اور طریقوں کے ذریعہ پائیدار ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابو ظبی گلوبل مارکیٹ ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز اور مالیاتی ریگولیٹر ہے جو مالی استحکام اور ابو ظبی اور متحدہ عرب امارات کی طویل مدت اقتصادی ترقی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومتوں، ریگولیٹرز اور نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.

G20 انوسٹر فورم کا مقصد حکومتوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے درمیان بات چیت کیلئے سہولیات کی فراہمی اور اشتراک کیلئے ایسے شعبوں کی تلاش ہے جو G20 ممالک کی منڈیوں اور دنیا بھر میں طویل مدت پائیدار سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں.

ترجمہ: ریاض خان

http://wam.ae/en/details/1395302724492

WAM/MOHD AAMIR/Hazem Hussein