متحدہ عرب امارات اور سپین کے جوہری اداروں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

ابوظبی، 4دکسمبر، 2018 ، وام ۔۔ جوہری ضابطے کے لئے متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی، ایف اے این آر نے سپین کی جوہری تحفظ کی کونسل، سی ایس این کے ساتھ پانچ سالہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے جوہری ریگولیٹری اداروں کے درمیان ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال، تحقیق اور تحفظ سے متعلق اطلاعات کے تبادلے کیلئے ایک پلیٹ فارم کا کام کرے گا۔ اس معاہدے میں قانون سازی، قواعد و ضوابط اور حادثات سے سیکھے تجربات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ جوہری ضابطے کے لئے متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کرسٹر وکٹرسن اورسپین کی ایٹمی سیفٹی کونسل کے چیئرمین فرنانڈو مارٹی نے ابوظبی میں ایف اے این آر کے ہیڈکوارٹر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ جوہری ضابطے کے لئے متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 24 عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی تنظیموں اور دوسرے ممالک کے ریگولیٹری حکام کے ساتھ قومی صلاحیتوں، علم اور معلومات کے تبادلے کے لئے دستخط کر رکھے ہیں۔ سی ایس این ایک آزاد تنظیم ہے جو سپین میں جوہری تحفظ کے قواعد مقرر کرتی ہے۔سی ایس این کی ریگولیٹری سرگرمیوں میں ہرقسم کی ایٹمی سہولیات جیسے لوکیشن، ڈیزائن، کنٹرول، آپریشن اور ایٹمی ایندھن کی تیاری شامل ہیں۔ ریاض خان

http://wam.ae/en/details/1395302725044

WAM/Ahlam Al Mazrooi