• ظ‚ظ†طµظ„ ط¹ط§ظ… ط§ظ„ط¯ظˆظ„ط© ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظ†ط§ط¦ط¨ ط¹ظ…ط¯ط© ط´ظ†ط؛ظ‡ط§ظٹ. 2
  • ظ‚ظ†طµظ„ ط¹ط§ظ… ط§ظ„ط¯ظˆظ„ط© ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظ†ط§ط¦ط¨ ط¹ظ…ط¯ط© ط´ظ†ط؛ظ‡ط§ظٹ. 1

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل اورشنگھائی کے نائب میئر کی ملاقات

شنگھائی، 4دسمبر، 2018 (وام) ۔۔ شنگھائی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل رشید مطر السری الکاظمی سے شہر کے نائب مئیر پنگ چن لی نے ملاقات کی اور شنگھائی حکومت کی طرف سے انھیں متحدہ عرب امارات کے 47 ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے شنگھائی کے نائب میئر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے متحدہ عرب امارات اور شنگھائی کے درمیان تعاون اور تعلقات کا جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مذید فروغ دینے پر غور کیا۔ ملاقات میں دیگر کئی اعلی حکام بھی شریک تھے۔ ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302725035

WAM/Ahlam Al Mazrooi