• "ط§ظ„ظ‡ظ„ط§ظ„ ط§ظ„ط£ط­ظ…ط± ط§ظ„ط¥ظ…ط§ط±ط§طھظٹ" ظٹظˆظپط± ط§ظ„ظ…ظٹط§ظ‡ ط§ظ„ظ†ط¸ظٹظپط© ظ„ظ€21 ط£ظ„ظپ ظٹظ…ظ†ظٹ 3
  • ط¨ط¯ط¹ظ… ط¥ظ…ط§ط±ط§طھظٹ .. ظ…ط­ط§ظپط¸ ط§ظ„ط­ط¯ظٹط¯ط© ظٹظپطھطھط­ ظ…ط±ط³ظ‰ ظ‚ظˆط§ط±ط¨ ط§ظ„طµظٹط§ط¯ظٹظ† ظپظٹ ظ…ظ†ط·ظ‚ط© ط§ظ„ظ‚ط·ط§ط¨ط§ ط¨ط¹ط¯ طھط£ظ‡ظٹظ„ظ‡. 1
  • "ط§ظ„ظ‡ظ„ط§ظ„" ظٹظپطھطھط­ 15 ظ…ط¯ط±ط³ط© ط¹ظ„ظ‰ ط§ظ…طھط¯ط§ط¯ ط§ظ„ط³ط§ط­ظ„ ط§ظ„ط؛ط±ط¨ظٹ ظ„ظ„ظٹظ…ظ† ط¨ط¹ط¯ طھط£ظ‡ظٹظ„ظ‡ط§ ظˆطھط£ط«ظٹط«ظ‡ط§. 2

ہلال احمر امارات کی جانب سے بحر احمر کے ساحلی علاقوں میں 71ہزار یمنی باشندوں کو امدادکی فراہمی

حدیدہ،4دسمبر،2018(وام)۔۔ہلال احمر امارات ای آر سی نے گزشتہ دس روز کے دوران یمن کے بحر احمر کے آزاد ہونے والے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں میں تین سو پچاس ٹن خوراک اور بنیادی ضرورت کی دیگر اشیا تقسیم کی ہیں۔یہ امداد ہلال احمر امارات کی جانب سے انسانی بحران کا شکار یمنی خاندانوں کی مدد کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔فوڈ سیکیورٹی،اور یمنی خاندانوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی ای آر سی کی کوششوں کے تحت اکہتر ہزار سے زائد یمنی باشندوں جن میں اکثریت بچوں،خواتین اور بوڑھے افرادکی تھی اس امداد سے مستفید ہوئے ۔یہ امداد بحر احمر کے شدید انسانی المیے سے دوچار ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فراہم کی گئی ہے جو حوثی باغیوں کے محاصرے سے متاثرہوئے ہیں۔امارات کی جانب سے ضروت مند اور متاثرہ یمنی باشندوں کے لئے امداد یمن کے ساحلی علاقوں کو ہلال احمر امارات کی جانب سے ترجیحی طور پر فراہم کی جارہی ہے۔اسی امدادی جذے کے تحت ای آر سی پسماندہ علاقوں میں یمنی خاندانوں کوموبائل کلینکس کے ذریعے صحت کی سہولتیں بھی فراہم کررہا ہے۔اور ستمبر کے بعد سے حدیدہ میں چار ہزار سات سو افراد کوطبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302725068

WAM/Ahlam Al Mazrooi