• 04 Dec 2018 India FM & Joint Commeeti-8
  • 04 Dec 2018 India FM & Joint Commeeti-10
  • 04 Dec 2018 India FM & Joint Commeeti-6
  • 04 Dec 2018 India FM & Joint Commeeti-1

عرب امارات۔انڈیا مشترکہ کمیشن کا ابوظہبی میں بارہواں اجلاس

ابوظہبی،4دسمبر،2018(وام)۔۔ یو اے ای۔انڈیا مشترکہ کمیشن کے بارہویں اجلاس کے دوران وزارتی سطح کے مزاکرات ہوئے ہیں،وزیر برائے خارجہ امور وبین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان اور بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ابوظہبی میں وزارت خارجہ میں تین اور چار دسمبر کو ہونے والے وزارتی سطح کے مزاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ بھارتی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ عرب امارات کے بھارت کے ساتھ باہمی احترام،اعتماد اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد پرمبنی ہمیشہ سے مضبوط اور تاریخی تعلقات رہے ہیں۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے عرب امارات کی قیادت،حکومت اور عوام کو سینتالیسیوں قومی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں میں ترقی کی رفتار پراطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیاگیا۔فریقین نے علاقائی اور بین القوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کی اہمیت پر اتفاق کیا۔دونوں ملکوں نے ہر قسم کی انتہاپسندی اوردہشت گردی کی اس بات سے قطع نظر کے اس کے مجرم اور محرکین کون ہیں سرکوبی کے لئے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے مشترکہ کمیشن کے کامیاب اجلاس کے لئے گراونڈ ورک کی تیاری کے لئے دونوں ملکوں کے سینئر حکام کے اجلاس ایس او ایم کی کارکردگی کو سراہا۔ ایس او ایم کا اجلاس امارات کی وزرات خارجہ کے نائب وزیر برائے معاشی وتجارتی امو محمد شرف اور بھارتی وزرات خارجہ کے سیکرٹری برائے معاشی تعلقات ٹی ایس تریمورتی کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ایس اوم سطح کے مزاکرات میں دوطرفہ امور، قونصلر شعبہ،خلائی تعاون،تعلیم،زراعت ولائیو سٹاک،سول ایوی ایشن،معاشی وتجارتی،سرمایہ کاری ،بینکنگ ومالی تعاون کے شعبوں کی آٹھ ذیلی کمیٹیوں نے حصہ لیا ۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں وزراخارجہ نے مشترکہ کمیشن کے بارہویں اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے۔دونوں رہنما دونوں ملکوں کی خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان افریقہ میں ترقیاتی تعاون کی باہمی یاداشت پر دستخطوں کے موقع پر بھی موجود تھے۔ایم اویو پرعرب امارات کی وزرات برائے امور خارجہ وبین الاقوامی ترقی کے نائب وزیر برائے عالمی ترقی سلطان محمد الشامسی اور بھارتی وزرات خارجہ کے سیکرٹری برائے معاشی امور ٹی ایس تریمورتی نے دستخط کیے۔یو اے ای سینٹرل بینک اور انڈین ریزرو بینک کے درمیان بھارتی روپیہ اور اماراتی درہم کے تبادلہ کے معاہدہ کے موقع پر بھی دونوں وزرا خارجہ موجود تھے۔ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید اور سشما سوراج نے زاید گاندھی ڈیجیٹل نمائش کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔منارات السعدیات میں ہونے والی اس تقریب میں وزیر برائے ثقافت و فروغ تعلیم نورة بنت محمد الکعبی نے بھی شرکت کی۔وزرات ثقافت وفروغ تعلیم اور مہاتما گاندھی ڈیجیٹل میوزیم کے زیر اہتمام یہ نمائش مارچ دوہزار انیس میں عوام کے لئے کھولی جائے گی۔اس موقع پر شیخ عبداللہ نے کہا کہ زاید گاندھی نمائش سے نئی نسل کو ان دو عالمی رہنماوں کی جدوجہد سے متعلق جاننے میں مدد ملے گی۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ نمائش میں ہمارے باپو مہاتما گاندھی اور امارت کے بانی شیخ زاید کے پورٹریٹ رکھے جائیں گے۔دونوں رہنماوں کی انسانیت کے لئے ابدی محبت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر نورة الکعبی نے کہا کہ یہ نمائش روائیتی نمائشوں کے خیال سے ہٹ کر ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس ثقافتی فورم سے عوام کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور ڈئلاگ کو فروغ دیا جائے گا۔جو یہاں آنے والوں کوامن کی روایات کے ذریعے ملک اور دانش مند قیادت سے محبت کے لازوال سفر کی سیر کرائے گی۔ ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725127

WAM/Ginny Delafuente