• ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط±ط§ط´ط¯ ظٹط²ظˆط± ظ…ظ‚ط± ط§ظ„ط§طھط­ط§ط¯ ط§ظ„ظ†ط³ط§ط¦ظٹ ظˆظٹط´ظ‡ط¯ ط¥ط·ظ„ط§ظ‚ ظ…ط¨ط§ط¯ط±ط§طھ ظˆط·ظ†ظٹط© طھظƒط±ظ… ظˆطھظˆط«ظ‚ ط¥ظ†ط¬ط§ط²ط§طھ ط§ظ„ظ…ط±ط£ط© ط§ظ„ط¥ظ…ط§ط±ط§طھظٹط© ظ…ظ†ط° ظ‚ظٹط§ظ… ط§ظ„ط§طھط­ط§ط¯ 13
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط±ط§ط´ط¯ ظٹط²ظˆط± ظ…ظ‚ط± ط§ظ„ط§طھط­ط§ط¯ ط§ظ„ظ†ط³ط§ط¦ظٹ ظˆظٹط´ظ‡ط¯ ط¥ط·ظ„ط§ظ‚ ظ…ط¨ط§ط¯ط±ط§طھ ظˆط·ظ†ظٹط© طھظƒط±ظ… ظˆطھظˆط«ظ‚ ط¥ظ†ط¬ط§ط²ط§طھ ط§ظ„ظ…ط±ط£ط© ط§ظ„ط¥ظ…ط§ط±ط§طھظٹط© ظ…ظ†ط° ظ‚ظٹط§ظ… ط§ظ„ط§طھط­ط§ط¯ 12
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط±ط§ط´ط¯ ظٹط²ظˆط± ظ…ظ‚ط± ط§ظ„ط§طھط­ط§ط¯ ط§ظ„ظ†ط³ط§ط¦ظٹ ظˆظٹط´ظ‡ط¯ ط¥ط·ظ„ط§ظ‚ ظ…ط¨ط§ط¯ط±ط§طھ ظˆط·ظ†ظٹط© طھظƒط±ظ… ظˆطھظˆط«ظ‚ ط¥ظ†ط¬ط§ط²ط§طھ ط§ظ„ظ…ط±ط£ط© ط§ظ„ط¥ظ…ط§ط±ط§طھظٹط© ظ…ظ†ط° ظ‚ظٹط§ظ… ط§ظ„ط§طھط­ط§ط¯ 11
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط±ط§ط´ط¯ ظٹط²ظˆط± ظ…ظ‚ط± ط§ظ„ط§طھط­ط§ط¯ ط§ظ„ظ†ط³ط§ط¦ظٹ ظˆظٹط´ظ‡ط¯ ط¥ط·ظ„ط§ظ‚ ظ…ط¨ط§ط¯ط±ط§طھ ظˆط·ظ†ظٹط© طھظƒط±ظ… ظˆطھظˆط«ظ‚ ط¥ظ†ط¬ط§ط²ط§طھ ط§ظ„ظ…ط±ط£ط© ط§ظ„ط¥ظ…ط§ط±ط§طھظٹط© ظ…ظ†ط° ظ‚ظٹط§ظ… ط§ظ„ط§طھط­ط§ط¯ 9

نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا جنرل ویمن یونین کے ہیڈکوارٹرز کا دور

ابوظہبی،4دسمبر،2018(وام)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جنرل ویمن یونین جی ڈبلیو یو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور امارات کی خواتین کی کامیابیوں کو دستاویزی شکل دینے کے قومی اقدامات کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔شیخ محمد نے جی ڈبلیو یو کے اہم منصوبوں اور اقدامات کاجائزہ لیا جو صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایات پر اماراتی خواتین کی ملک کے لئے خدمات اور مجموعی کامیابیوں کو دستاویزی شکل دینے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔اس موقع پر دبئی کے نائب حکمران اوروزیر خزانہ عزت مآب شیخ حمدان بن راشد المکتوم،نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹینیٹ جنرل عزت مآب شیخ سیف بن زاید آل نھیان،نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصوربن زاید آل نھیان اور وزیر برائے رواداری شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان اور متعدد وزرا بھی عزت مآب شیخ محمد بن راشد کے ہمراہ تھے۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے:اماراتی ویمن کے انسائیکلوپیڈیا : کی لانچنگ میں شرکت کی جس کا مقصد امارات کی خواتین کی مجموعی کامیابیوں اور کارناموں کو دستاویزی شکل دینا ہے۔شیخ محمد نے جی ڈبلیو یو کے الجواہرا ہال میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں جی ڈبلیو یو کی ڈائریکٹر نورة السویدی نے میوزیم کی کولیکشن بارے بریفنگ دی۔ میوزیم میں جنرل ویمن یونین کی چیئر وومین،سپریم کونسل برائے زچہ بچہ کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی سپریم چیئروومین عزت مآب شیخہ فاطمہ بنت مبارک کو خواتین کی ترقی اور ان کی انسانی ہمدردی کی خدمات کے اعتراف میں عطا کیے گئے آٹھ سو سے زائد میڈلز اور شیلڈز رکھی گئی ہیں۔اس موقع پر شیخ محمد کا کہنا تھا کہ شیخہ فاطمہ نے خواتین کی ترقی اور انہیں باختیار بنانے کے لیے مرحوم شیخ زاید کی کوششوں کو جاری رکھا،ہمیں مادر عرب امارات شیخہ فاطمہ کی خدمات اور کامیابیوں پرفخر ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا شیخہ فاطمہ کی خصوصی شفقت کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے ۔شیخة کا کہنا ہے کہ یہ انسایکلوپیڈیا اماراتی خواتین کے لئے اعزازہے۔شیخہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ عرب امارات کی حکومت خواتین کی ترقی کے لئے شیخ زاید کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔انسائیکلوپیڈیا میں سرکاری حکام،ماہرین اور اسکالرز سمیت ممتاز اماراتی خواتین سے متعلق تفصیلات دستاویزی شکل میں دی گئی ہیں، اس کا مقصد خواتین کی ترقی اور انہیں باختیار بنانے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کو مربوط بنانا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725126

WAM/Ginny Delafuente