• IMG_8326-04-12-18-11-36
  • IMG_8328-04-12-18-11-36
  • IMG_8327-04-12-18-11-36
تصویر ویڈیو

عرب امارات کے تعاون سے 100 یمنی خواتین کیلئے تکنیکی تعلیم کی ورکشاپ

حدیدۃ ، 4 دسمبر ، 2018 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر نے یمن مین ترقیاتی اقدامات کے آغاز منصوبہ کے تحت حدیدۃ کے علاقہ نیو خوخۃ کی تربیتی تعلیم کی ورکشاپ کو جدید انداز میں منعقد کیا گیا ، اس میں ان خواتین کو ضروری آلات و سامان بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت بحیرہ احمر کے کنارے واقع یمن کے آزاد کرائے گئے علاقوں کے ان عوام کی صلاحیت کو بڑھایا جارہا ہے جو مشکل ترین حالات سے دوچار رہے ہیں ۔ اس اہم منصوبے کے پہلے مرحلے مین پانچ اضلاع کی ان سو سے زائد خواتین کو تربیت دی جائے گی جو شہداء کے اہلخانہ اور نہایت مستحق افراد میں شامل ہیں ۔ بحیرہ احمر کے اس ساحلی علاقہ میں امارات ہلال احمر کے نمائیندے نے بتایاہےکہ خوخۃ ضلع میں اس ووکیشنل ورکشاپ کو فعال بنانے کا اقدام عرب امارات کے اس نئے منصوبے کا حصہ ہے جس میں مقامی افراد کی صلاحیت اور استعداد بڑھا کر سماجی بھلائی کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "زاید کے سال " میں ایسی 100 خواتین کو روزگار ملنا اس اقدام کی روشن مثال ہے جو عرب امارات انسانی ہمدردی کی بنیادوں کو کررہی ہے ۔ ترجمہ ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725177

WAM/Ginny Delafuente