• IMG-20181203-WA0011
  • IMG-20181203-WA0010

ذکی انور نسیبہ کی پیرس میں شیخ زاید تقریبات میں شرکت

پیرس، 4 دسمبر، 2018 ، وام۔۔وزیر مملکت ذکی انور نسیبہ نے فرانس کے دارلحکومت میں منعقدہ تقریب "متحدہ عرب امارات کے ریگستان سے لاوروف کی روشنیاں، شیخ زاید کے سوسال" کی تقریبات میں شرکت کی۔ لاوروف میوزیم میں شیخ زاید سینٹر میں منعقدہ ان تقریبات میں فرانس کے صدر کے نمائندے جین لوک مارٹینز اور لاوروف میوزیم کے صدر جیک لانگ، عرب ورلڈ انسٹیٹیوٹ کے صدر اور سابق فرانسیسی وزیر اور متعدد عرب اور غیر ملکی سفارتکاروں اور پیرس میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے عملے نے شرکت کی۔ وزیر مملکت زکی انور نسیبہ نے کہ انھیں ان تقریبات پر فخر ہے جو مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی سوسالہ یاد میں منائی جارہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم نے ساری عمر ثقافتی شعبے کے فروغ پر خصوصی توجہ دی اور ابوظبی کئی صدیوں تک مشرق اور مغرب کے درمیان رابطے کا ایک مرکز رہا۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم شیخ زاید نے متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان مضبوط، گہرے اور پائیدار ثقافتی تعلقات قائم کیے۔ انھوں نے اس حقیقت کو بھانپ لیا کہ کوئی ملک دوسرے ملکوں سے دور رہ کر تنہائی میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے فرانس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات خاص طور پر ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے اس موقف کا اظہار ہے کہ قوموں کے آگے بڑھنے اور ان کی سماجی ترقی کی کی بنیاد ثقافتی تنوع، رواداری، بات چیت اور دوسروں کیلئے لچک رکھنے میں ہوتی ہے۔ ریاض خان

http://wam.ae/en/details/1395302725131

WAM/Ginny Delafuente