• 20181204RC_C055493
  • 20181204RMDSC07227
تصویر ویڈیو

محمد بن زاید سے شہزادی ریما بنت بندر آل سعود کی ملاقات

ابوظہبی ، 4 دسمبر ، 2018 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان سے یہاں سعودی عرب کی پلاننگ اینڈ ڈویپلمنٹ جنرل سپورٹس اتھارٹی کی نائب صدر اور کمیونٹی سپورٹس فیڈریشن کی صدر عزت مآب شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے ملاقات کی ۔ وہ ابوظہبی میں سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کیلئے آئی ہوئی ہیں ۔ دونوں شخصیات نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ، کھیلوں کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ۔ شہزادی ریما نے عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ال نھیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ اس ملاقات کے موقع پر الظفرۃ ریجن میں حکمران کے نمائیندہ عزت مآب شیخ ھمدان بن زاید ، العین ریجن میں ابوظہبی کے حکمران کے نمائیندہ عزت مآب شیخ طحنون بن محمد ، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن زاید اور دیگر اعلی شخصیات اور وزراء بھی موجود تھے ۔ ترجمہ ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725178

WAM/Ahlam Al Mazrooi/Ginny Delafuente