• 20181204RC_C054693
  • 20181204RMDSC00141
تصویر ویڈیو

ولی عہد ابوظہبی سے بھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات

ابوظہبی ، 4 دسمبر ، 2018 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان سے یہاں " بیچ پیلس " میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ملاقات کی ۔ دونوں شخصیات نے اس موقع پر دونوں ممالک میں تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں تجارت ، سرمایہ کاری اور سفارتی سطح پر مزید فروغ دینے کیلئے بھی بات چیت کی ۔ باہمی دلچپسی کے امور پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات میں عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور بن محمد القرقاش ، وزیر مملکت ، قومی میڈیا کونسل کے چیئرمین اور ، ادنوک گروپ کے چیف ایگزیکٹر آفیسر ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان ال جابر ، ابوظہبی کے ولی عہد کی کورٹ کے انڈرسیکریٹری محمد مبارک المزروعیی اور بھارت کیلئے عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد عبدالرحمن بھی موجود تھے ۔ ترجمہ ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725137

WAM/Ginny Delafuente