• 20181204RC_C055119
  • 20181204RC_C055196
تصویر ویڈیو

محمد بن زاید سے پین ۔ افریقن پارلیمنٹ کے صدر کی ملاقات

ابوظہبی ، 4 دسمبر ، 2018 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان سے یہاں پین ۔ افریقن پارلیمنٹ کے صدر راجر نکوڈو ڈینگ نے ملاقات کی ۔ ابوظہبی کے " بیچ پیلس " میں ہونے والی اس ملاقات میں عرب امارات اور براعظم افریقہ کے درمیان پارلیمانی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس ملاقات میں وفاقی قومی کونسل کی سپیکر ڈاکٹر امل عبداللہ القبیسی بھی شریک تھیں ۔ شیخ محمد بن زاید اور راجر نکوڈو ڈینگ نے پارلیمان کے کردار ، عوامی مسائل کے حل ، ترقی کی راہ میں سلامتی اور استحکام کے حصول جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے موضوعات پر بھی بات چیت کی ۔ ملاقات میں موجود دیگر شخصیات میں ام القیوین کے نائب حکمران عزت مآب شیخ عبداللہ بن راشد ، الظفرۃ ریجن میں حکمران کے نمائیندہ عزت مآب شیخ ھمدان بن زاید ، العین ریجن میں ابوظہبی کے حکمران کے نمائیندہ عزت مآب شیخ طحنون بن محمد ، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن زاید اور دیگر اعلی شخصیات شامل تھیں ۔ ترجمہ ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725138

WAM/Ginny Delafuente