ایف این سی پارلیمانی ڈویژن کی ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں شرکت

ابوظہبی ، 5 دسمبر ، 2018 (وام) ۔۔ وفاقی قومی کونسل ( ایف این سی ) کے رکن سالم عبد الله الشامسی عالمی تجارتی تنظیم کی سالانہ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کرکے متحدہ عرب امارات کی پارلیمنٹ اور پارلیمانی ڈویژن کی نمائیندگی کریں گے.

ڈبلیو ٹی او کی یہ دو روزہ پارلیمانی کانفرنس کل جینیوا میں تنظیم کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہورہی ہے ۔ اس کانفرنس کا انعقاد بین الپارلیمانی یونین اور یورپیئن پارلیمنٹ کے تعاون سے کیا جارہا ہے ۔ اس کانفرنس میں ڈبلیو ٹی او کو درپیش چیلنجز اور حاصل مواقع پر غور کرنے کے ساتھ پیش آنے والی تجارتی جنگوں اور متعلقہ یکطرفہ اقدامات پر بھی تنظیم کے سینئر حکام کی طرف سے تبادلہ کیا جائے گا.

آزاد اور منصفانہ تجارت میں پارلیمنٹیرینز کے کردار کے ساتھ کئی شعبوں میں انقلاب لانے والی نئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، روبوٹکس ، مصنوعی ذہانت اور تھری ڈی پرنٹنگ پر بھی اس کانفرنس میں غور کیا جائے گا تاکہ تجارتی پالیسیوں میں درکار تبدیلیوں کا تعین کیا جاسکے ۔ ایف این سی کا وفد اس کانفرنس میں دو موضوعات پر تقاریر کرے گا ، ان موضوعات میں " 2030 تک پائیدار ترقی کا منصوبہ " اور ٹیکنالوجی میں ترقی سے فوائد اٹھانا شامل ہونگے.

ترجمہ : تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725319

WAM/Ahlam Al Mazrooi