عرب امارات اور کوریا کا دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

سیول ، 5 دسمبر ، 2018 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امور دفاع محمد بن أحمد البواردي اور جنوبی کوریا کے وزیر برائے قومی دفاع جیونگ کیونگ ڈو نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے.

دونوں وزراء کے درمیان یہ تبادلہ خیال عرب امارات اور کوریا کے مشترکہ فوجی کمیشن کے یہاں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ہوا ۔ اس کمیشن اجلاس میں دونوں اطراف سے موجودہ باہمی تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کیلئے جائزہ لیا گیا.

اس اجلاس میں دونوں ممالک کی امور دفاع وزارتوں کے سینئر اور اعلی حکام نے شرکت کی.

ترجمہ: تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725318

WAM/Ahlam Al Mazrooi