شیخ محمد بن زاید نے الظفرة ریجن کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

ابوظہبی،4دسمبر،2018(وام)۔۔صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے ویژن کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد ، امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈراورابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے الظفرة ریجن کے لئے تین ارب چھیاسی کروڑدرہم مالیت کےترقیاتی منصوبوں کی منظوریدے دی.

ہاوسنگ ،تعلیم و صحت کی سہولیات اورالظفرة کے رہائشیوں کوروزگار کی فراہمی کے مواقع فراہم کرنے کے ان منصوبوں کی نگرانی الظفرة ریجن میں حکمران کے نمائندہ عزت مآب شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کریں گے۔یہ ترقیاتی منصوبے عزت مآب شیخ محمد بن زاید کی جامع سماجی ومعاشی ترقی اوراعلی معیارکی خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں.

قصرالنخیل میں ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں،جس میں ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد مبارک المزروعی بھی شامل تھے،شیخ حمدان نے ابوظہبی میں حکومتی ٹیموں کی امارات کے حکومتی ورکنگ سسٹم کی ترقی،مجموعی ترقی،عوام کودستیاب خدمات میں بہتری،ابوظہبی کے رہائشیوں کوباوقار زندگی کے لئے صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایات،عزت مآب شیخ محمد کی زیر نگرانی اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ ھزاع بن زاید آل نھیان کی مدد کےلائحہ عمل کےتحت جاری کوششوں سے آگاہ کیا.

شیح حمدان کا کہنا تھا کہ الظفرہ ریجن میں ترقی کے یہ منصوبے امارات کے شہریوں کی فلاح وبہبود کےلئے قیادت کی کوششوں کا حصہ ہیں اوراس میں کوئی شک نہیں کہ ان منصوبوں سے الظفرة ریجن میں انفراسٹرکچراور عوامی خدمات میں بہتری آئی گی۔انہوں نے تعلیم،ہاوسنگ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں جاری کامیابیوں میں تسلسل کی اہمیت پر زور دیاانہوں نے حکومتی منصوبوں میں حائل رکاوٹو ں کودورکرنے کی ہدائت کی تاکہ حکومت کےترقیاتی ویژن اورمقامی افرادکے معیار زندگی کوبلند کرنےکے مقاصدحاصل کئے جاسکیں.

ابوظہبی کے اہم معاشی اور سب سے بڑے علاقے الظفرہ ریجن کی ترقی کے ان منصوبوں سے نجی شعبہ کو بھی مواقع ملیں گے۔ان منصوبوں کا مقصد مقامی حکومت کی خدمات اور مقامی رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔دو ارب ساٹھ کروڑ درہم مالیت کے انفراسٹرکچر منصوبوں سے امارات کے انفراسٹرکچر کو بھی ترقی دی جائے گی جس میں بندرگاہوں اور رہائشی اراضی کی ری ڈویلپنگ سمیت مستقبل کے رہائشی منصوبوں کی لانچنگ بھی شامل ہے.

شاہرات اور ذرائع آمدورفت کی تعمیروترقی کے لئےایک ارب بیس کروڑ درہم مختص کیے گئے ہیں۔جبکہ علاقے میں مستقبل میں صحت کی درکار سہولتوں کے جائزہ کے لئے بھی خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اس وقت الظفرة کے علاقے میں تین سو پینتالیس بستروں پر مشتمل سات اسپتال اور انتیس مراکز اور کلینکس کام کررہے ہیں.

ترجمہ:تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302725181

WAM/Ahlam Al Mazrooi