امارات کی آن لائن ٹریول سیلز کا حجم سترہ ارب تیس کروڑ درہم تک پہنچنے کا امکان

دبئی،31 دسممبر،2018(وام)۔۔دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک جائزہ کے مطابق آبادی میں اضافے،سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور امارت کے رہائشیوں کی جانب سے ڈیجٹیل خدمات کے استعمال سے دوہزارہ اٹھارہ کے دوران متحدہ عرب امارات کی آن لائن ٹریول سیلز کا حجم سترہ ارب تیس کروڑ درہم(ایک ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر) تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یورومانیٹر انٹرنیشنل کے تازہ ترین اعدادوشمار کی بنیاد پر اس جائزہ میں کہا گیا ہے کہ ائرلائن سیلز میں بہتر اضافے کی وجہ سے دوہزار اٹھارہ میں ڈائریکٹ آن لائن سیلز نوارب درہم(ڈھائی ارب ڈالر) تک پہنچنے کی توقع ہے۔جبکہ اسی سال کے دوران درمیانے درجہ کی کمپنیوں کے ذریعے آن لائن سیلز کا تخمینہ آٹھ ارب تیس کروڑ درہم(دوارب تیس کروڑڈالر)لگایا گیاہے۔

دوہزار تیرہ اور دوہزار اٹھارہ کے درمیان درمیانے درجہ کی کمپنیوں کی آن لائن ٹریول خدمات کی مجموعی سالانہ شرح نمو ڈائریکٹ ٹریول آن لائن سیلز کی مجموعی سالانہ شرح نموبارہ اعشاریہ پانچ فیصد کے مقابلے میں چھبیس اعشاریہ ایک فیصد رہی۔

تجزیہ کاروں نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران درمیانے درجہ کی ٹریول بکنگ کمپنیوں کی شرح ترقی میں تیزرفتار اضافے کی پیش گوئی کی ہے،جس کی اہم وجہ امارات کےسفر کی معلومات کےلئے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال،بک ٹریول،اکاموڈیشن او رسپیشل ڈیلزجیسے اقدمات ہیں.

امارات میں دوہزار اٹھارہ کے دوران آن لائن موبائل ٹریول سیلز پچیس فیصد شرح کے ساتھ ریکارڈدوارب نوے کروڑ درہم(اناسی کروڑ ڈالر) تک پہنچنے کا امکان ہے۔دوہزار تیرہ سے دوہزار اٹھارہ کے درمیان امارات کی موبائل ٹریول سیلز میں چونتیس اعشاریہ تین فیصدمجموعی سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور امید ہے کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران یہ مارکیٹ سولہ اعشاریہ چار فیصد کی مجموعی سالانہ شرح سے ترقی کرے گی۔

متحدہ عرب امارات میں آن لائن تفریحی سیاحت کا آن لائن ٹریولز سیلز میں حصہ باون فیصد رہا اور اس کیٹیگری میں ٹرانزیکشنز کی قدر رواں سال کے اختتام پر چار ارب تیس کروڑ درہم(ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر) رہنے کی توقع ہے۔اس کیٹیگری میں سب سے نمایاں حصہ کل سیلز ٹرانزیکشن کے چون اعشاریہ سات فیصد کے ساتھ ائر ٹریول کارہا جس کے بعدلاجنگ کا بائیس فیصد،ہالیڈے پیکیجز انیس اعشاریہ پانچ فیصد اور دیگر آن لائن ٹریول سروسز کا تین اعشاریہ آٹھ فیصد رہا۔

بزنس ٹریول آن لائن سیلزمیں ائر ٹریول کا حصہ پچپن اعشاریہ تین فیصدرہا جس کے بعد لاجنگ چوالیس اعشاریہ دو فیصد،کاررینٹل اعشاریہ چار فیصد اور دیگرکا اعشاریہ ایک فیصد رہا۔ آن لائن ٹریول ایجنسیزروائتی چینلز کے مقابلے میں متبادل کے طور پر سامنے آئیں۔بکنگ ڈاٹ کام اور ایکسپیڈیا جیسی انٹرنیشنل آن لائن ٹریول ایجنسیز کا امارات کی آن لائن ٹریول مارکیٹ میں بڑا شیئر رہا۔

 

ترجمہ: تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302729920

WAM/