سعودی عرب ، مصر میں عرب امارات کے بنکوں کی 2۔87 ارب درہم کی سرمایہ کاری

ابوظہبی ، 31 دسمبر ، 2018 (وام) ۔۔ سال 2018ء کی تیسری سہہ ماہی کے اختتام تک سعودی عرب اور مصر میں متحدہ عرب امارات کے بنکوں کی سرمایہ کاری 87 ارب 20 کروڑ درہم ہوگئی ۔ یہ ستمبر میں بیرون ملک کل 693 ارب درہم کی سرمایہ کاری کا ساڑھے 12 فیصد ہے .

عرب امارات کے مرکزی بنک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عرب امارات کے بنکوں ، انکے ذیلی اور منسلک اداروں کی بیرون ملک سب سے زیادہ سرمایہ کاری برطانیہ میں ہے جو کہ 53 ارب درہم ہے .

مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اثاثوں کے حوالے سے عرب امارات کا بنکنگ شعبہ سب سے بڑا رہا ہے ۔ ستمبر 2018ء کے اختتام تک اس کے کل اثاثوں کی مالیت 2 ٹریلین 840 ارب درہم رہی ۔ مصر میں عرب امارات کے بنکوں کی سرمایہ کاری 47 ارب 20 کروڑ درہم ہوچکی ہے جبکہ اسی عرصہ میں سعودی عرب میں یہ سرمایہ کاری 40 ارب درہم کی رہی .

اسی طرح جزائر کے مین میں یہ سرمایہ کاری 36 ارب درہم ، امریکہ میں 34 ارب درہم ، بھارت میں 25 ارب درہم ، اومان میں 20 ارب درہم اور بحرین میں بھی 20 ارب درہم کے لگ بھگ ہے ۔ ستمبر 2018ء کے اختتام تک عرب امارات کے بنکوں میں سرمایہ کاری کرنے والے دس بڑے ممالک میں مصر کی سرمایہ کاری 12 ارب 60 کروڑ درہم ، جزائر کے مین کی 5 ارب 40 کروڑ درہم اور سعودی عرب کی 4 ارب 90 کروڑ درہم ہے .

سال 2018ء کے آغاز سے ستمبر کے اختتام تک سب سے زیادہ اضافہ مصر کی طرف سے 17 ارب 70 کروڑ درہم ، جزائر کے مین سے 7 ارب 20 کروڑ درہم اور بھارت سے 5 ارب 40 کروڑ درہم کا رہا ہے .

ترجمہ ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302729914

WAM/