محمد بن زاید اور جامعہ الاظہر کے امام اعظم کے درمیان رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال


ابوظبی، 31 دسمبر، 2018 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو جامعہ الاظہر کے امام اعظم شیخ احمد الطیب نے ٹیلی فون کیا.

شیخ محمد بن زاید اور شیخ احمد الطیب نے دنیا بھر میں سلامتی، امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے مختلف لوگوں، ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

ترجمہ: ریاض خان

http://wam.ae/en/details/1395302729934

WAM/Ahlam Al Mazrooi