سال نو کی تقریبات میں راس الخیمہ نے آتشبازی مظاہرہ کے دو عالمی رکارڈ بنائے : اخبار کی رپورٹ

راس الخیمہ ، 1 جنوری ، 2018 (وام) ۔۔ نئے سال کے موقع پر جشن تقریبات میں راس الخیمہ 13 کلومیٹر طویل ہزاروں جگہ سے آتشبازی کا وہ شاندار مظاہرہ کیا گیا جس نے گنز بک آف ورلڈ رکارڈ میں کامیابی سے دو نئے رکارڈ درج کرائے .

مقامی انگریزی روزنامہ " دی نیشنل" میں شائع آرٹیکل کے مطابق سال نو کی اس شاندار تقریب کے نتیجے میں عرب امارات کو " سیدھی قطار میں طویل ترین آتشبازی " اور " آتش بازی کی طویل ترین زنجیر " بنانے کے دو نمایاں اعزاز حاصل ہوئے .

رخصت ہونے والے "زاید کے سال" کی مناسبت سے ہونے والی اس آتشبازی میں جزیرہ المرجن پر 11 ہزار 284 آتشبازیوں کی 4 اعشاریہ 6 کلومیٹر طویل ایک چین بنائی گئی .

یہ رکارڈ 12 اعشاریہ صفر 6 سیکنڈ میں قائم کیا گیا جنہیں عالمی موسیقاروں کی طرف سے ترتیب کردہ سات مختلف قسم کے شو کے ساتھ پیش کیا گیا ۔ اس میں دو سو ڈرونز کا شاندار مظاہرہ بھی شامل تھا ۔ ان ڈرونز نے اڑتے ہوئے فضاء میں پر پھیلائے ایک شاہین کا منظر پیش کیا .

المرجن کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ العولی کا کہنا ہے کہ عالمی رکارڈ کے حامل یہ شاندار مظاہرہ تاریخی ہونے کے ساتھ قومی وقار کی علامت بھی ہے .

آتشبازی کے اس شاندار مظاہرہ کو منعقد کرنے والی ٹیم نے اس نمایاں کارکردگی کیلئے تین سو گھنٹے صرف کیئے جس میں کمپیوٹر کا جدید استعمال بھی کیا گیا ۔ آتشبازی میں استعمال ہونے والے آلات نیویارک اور ورجینیا میں دو ماہ کے عرصے میں تیار ہوئے .

ترجمہ ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302730019

WAM/