ایشین کپ 2019 کو کامیاب ترین ایونٹ بنائیں گے: محمد خلفان

ابوظبی،2 جنوری، 2019 (وام) ۔۔ اے ایف سی ایشیائی کپ کی سپریم لوکل آرگنائزیشن کمیٹی کے نائب صدر میجر جنرل محمد خلفان الرميثي  نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایشیا اور پوری دنیا کو ایک ایسی تاریخی چیمپئن شپ پیش کرے گا جو انکے لوگوں کی یادوں میں ان مٹ نشان چھوڑ جائے گی.

اے ایف سی ایشیائی کپ کا 17 واں ایڈیشن 5 جنوری سے یکم فروری 2019 تک جاری رہے گا.

انہوں نے ملک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی اور بین البراعظمی کھیلوں کی سرگرمیوں اور ایونٹس کی کامیابی کو یقینی بنانے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے تعاون، مدد اور کردار کی تعریف کی جنکے باعث متحدہ عرب امارات بین الاقوامی کھیلوں کا مرکز بن گیا ہے.

انھوں نے کہا کہ ہم امن اور رواداری کی زمین میں ایشیائی قومی ٹیموں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم بہت سی ثقافتوں کی میزبانی کرتے کرتے ہوئے تمام اقوام کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی میں پیش پیش ہے اور حال ہی میں فیفا کلب ورلڈ کپ کی میزبانی اسکی تازہ ترین مثال ہے.

انھوں نے کہا کہ اے ایف سی ایشین کپ 2019 کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ یہ ایونٹ عالمی سطح پر کھیلوں کے مقامات، سیاحتی سہولیات اور ثقافتی اور تاریخی نشانیوں کے ساتھ دنیا کو متاثر کرنے اور ملک میں کھیلوں کے لئے ہمارے فخر اور اعزاز کا موقع ہے.

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور یہ اس ایونٹ کو بھرپور طور پر کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہے.

ترجمہ: ریاض خان

http://wam.ae/en/details/1395302730248

WAM/Rola Alghoul