اے ایف سی ایشین کپ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا آغاز

ابوظبی،2 جنوری، 2019 (وام) ۔۔ اے ایف سی ایشین کپ متحدہ عرب امارات 2019 کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں لاکھوں شائقین کو باہم مربوط کرکے انہیں اس زبردست ایونٹ کے میچوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنے کیلئے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا گیا ہے.

"سوشل ایشیا" کے نام سے اس پلیٹ فارم کا آغاز کھیلوں کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین اور اے ایف سی ایشین کپ متحدہ عرب امارات 2019 کی سپریم آرگنائزیشن کمیٹی کے نائب صدر میجر جنرل محمد خلفان الرومیتھی کی زیر صدار ت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا.

الرومیتھی نے ٹوفور54فری زون کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم اید المہری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کے اقدامات اس بین البراعظمی ایونٹ کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال کے دوران ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا اس چیمپئن شپ کے مقاصد پورے کرنے اور ملک کے حقیقی تشخص کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے.

مریم اید المہری نے کہا کہ ٹوفور54فری زون سپریم آرگنائزیشن کمیٹی کے ساتھ ملکر اس ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹوفور54فری زون نے چیمپئن شپ سے متعلق تمام اجلاسوں اور سرگرمیوں کی میزبانی کا خیرمقدم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اے ایف سی ایشیائی کپ متحدہ عرب امارات مقامی اور علاقائی طور پر کھیلوں کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا.

ترجمہ: ریاض خان 

http://wam.ae/en/details/1395302730411

WAM/