ڈی آئی ایف سی اورانوویٹو فنانس برطانیہ میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط


دبئی،6 جنوری،2019(وام)۔۔ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر ڈی آئی ایف سی نے برطانیہ کے فنانشل ٹیکنالوجی کے اہم ادارے انوویٹو فنانس کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد برطانیہ اور دبئی کے درمیان فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون اور اشتراک کو مضبوط کرنا ہے.

مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ڈی آئی ایف سی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر عارف العامری اور لندن میں امارات سفارتخانے میں انوویٹو فنانس چیئر نیٹلی کینے نے کئے۔تازہ ترین معاہدہ کی بنیاد ان دس عالمی معاہدوں پر ہے جو ڈی آئی ایف سی اور فن ٹیک ہائیوکی جانب سے دوہزار اٹھارہ میں نیویارک،لندن،ہانگ کانگ،کوالالمپور،سنگاپور،ممبئی،پیرس،برسلز،ہالینڈ اور بحرین میں فنانشل ٹیکنالوجیز ہب کے ساتھ کئے گئے۔معاہدہ کے تحت انوویٹوفنانس اور ڈی آئی ایف سی فنانشل ٹیکنالوجی پروگرامز جیسے اقدمات شروع کرنے، ریگولیٹری اور مالیاتی اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے معلوماتی اقدامات کی میزبانی کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے.

مفاہمت کی یاداشت پر اظہار خیال کرتے ہوئے العامری نے کہا کہ انوویٹوکے ساتھ شراکت داری سے نئے سال میں داخل ہونا باعث مسرت ہے۔ڈی آئی ایف سی میں فنانشل ٹیکنالوجی ہائیو باہمی فائدہ کے لئے انوویٹو اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کرے گی جس سے دونوں طرف زیادہ سے زیادہ مارکیٹ مواقع حاصل ہوں گے۔ انوویٹو فنانس چیئر نے ڈی آئی ایف سی کے ساتھ باہمی یاداشت پر خوشی کا اظہار کرتے کہا کہ کئی عالمی اقتصادی مراکز برطانیہ کو ایک پرکشش اقتصادی مرکز کے طور پر دیکھتے ہیں اور ہم سمند پار اپنے شراکت داروں سے شراکت اور تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔فنانشل ٹیکنالوجی کے حوالے سے دبئی میں وسیع مواقع ہیں اور ہم مربوط اور جامع شراکت داری کے قیام کے خواہاں ہیں۔اس وقت اسی سے زائد فنانشل ٹیکنالوجی شعبہ سے متعلقہ کمپنیاں ڈی آئی ایف سی کے فنانشل ٹیکنالوجی نظام کا حصہ ہیں اور ہم مشرق وسطی ،شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا میں اپنی ساکھ میں اضافہ کے لئے کوشاں ہے.

 

http://wam.ae/en/details/1395302730705

WAM/MOHD AAMIR/Rola Alghoul