2018 کے پہلے گیارہ ماہ میں بینکنگ سرمایہ کاری میں 6.4فیصداضافہ ہوا

ابوظبی، 7 جنوری 2019 (وام) ۔۔ 2018 کے پہلے 11 ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات میں بینکنگ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے اختتام تک یہ سرمایہ کاری 331.1 ارب درہم رہی جو دسمبر 2017 کے مقابلے میں 6.4 فیصد زائد ہے۔

بینکوں کی طرف سے استعمال کی جانے والی سرمایہ کاری میں دیگر ذرائع کے ساتھ سیکورٹیز اور بانڈز شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ، پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری 2.5 فیصد بڑھ گئی جس سے مارچ 2018 کے اختتام تک کل سرمایہ کاری 319 ارب درہم تک پہنچ گئی۔

دوسری سہ ماہی کے دوران سرمایہ کاری میں 7.00 ارب کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ کاری 326 ارب درہم تک پہنچ گئی۔ اسی طرح اکتوبر اور نومبر میں 3.9 ارب درہم کی سرمایہ کے ساتھ سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 331.1 ارب درہم رہا۔

سیکیورٹیز کا حصہ سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 209 ارب درہم رہا جبکہ بانڈز کا حصہ 80.7 ارب درہم رہا۔

ترجمہ: ریاض خان  

http://wam.ae/en/details/1395302731030

WAM/Ahlam Al Mazrooi