• ط§ظپطھطھط§ط­ ط£ظˆظ„ ظ…ط±ظƒط² طµط­ظٹ ظپظٹ
  • ط§ظپطھطھط§ط­ ط£ظˆظ„ ظ…ط±ظƒط² طµط­ظٹ ظپظٹ
  • ط§ظپطھطھط§ط­ ط£ظˆظ„ ظ…ط±ظƒط² طµط­ظٹ ظپظٹ
  • ط§ظپطھطھط§ط­ ط£ظˆظ„ ظ…ط±ظƒط² طµط­ظٹ ظپظٹ
تصویر ویڈیو

یمن کے الجریبۃ السفالہ میں پہلے صحت مرکز کا افتتاح

الحدیدۃ ، 8 جنوری ، 2019 (وام) ۔۔ یمن کے صوبہ الحدیدۃ کے ضلع الدرھیمی کے علاقہ الجریبۃ السفالۃ میں پہلے صحت مرکز نے کام شروع کردیا ہے جس سے ایک لاکھ یمنی باشندوں کو صحت کی سہولیات میسر آئیں گی .

 

امارات ہلال احمر کی طرف سے قائم کیئے گئے اس طبی مرکز میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جوکہ "سال رواداری" کی مناسبت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے .

 

مرکز کے افتتاح کی تقریب میں مقامی باشندوں نے اسے سراہا اور کہاکہ مفت علاج کے اس مرکز سے اس علاقہ اور قرب جوار کے غریب اور مستحق افراد کی مشکلات اور صحت مسائل دور کرنے میں بہت مدد ملے گی .

 

طبی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن محمد عبداللہ نے کہاکہ الجریبۃ السفالۃ علاقے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے جس سے نہ صرف اس علاقہ کے عوام بلکہ دور اور نزدیک کے دیگر علاقوں کے عوام کو بھی مستفید ہونے کا موقع ملے گا .

 

مرکز آغاز کے پہلے دن یہاں 70 مریض علاج کرانے کیلئے آئے جن کا طبی سٹاف نے مکمل توجہ سے علاج معالجہ کیا .

 

اس مرکز کے شعبہ اطفال و زچگی کی سربراہ ڈاکٹر اھلم عبدو کا کہنا تھا کہ اس علاقے سے لوگوں کو الحدیدۃ کے دیگر ہسپتال بھجوانے میں کافی مشکلات درپیش رہتی تھیں اور اب اس مرکز کے کھلنے سے اس علاقہ اور قرب و جوار کے علاقوں کے عوام کو علاج کی بہتر سہولت میسر آئی ہے .

 

مرکز کے سٹاف اور اہل علاقہ نے امارات ہلال احمر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیئے گئے اقدامات بھرپور ستائش کے قابل ہیں ۔ اس نے مصیبت زدہ اور مشکلات کا شکار عوام کو مسائل سے نمٹنے میں بہت مدد ملے گی .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

 

http://wam.ae/en/details/1395302731206

WAM/