امارات کا عالمی برادری سے پائیدارترقی کی حمائت کا مطالبہ

ابوظہبی،9 جنوری، 2019(وام)۔۔ابوظہبی ہفتہ پائیداری (اے ڈی ایس ڈبلیو) نے: ہم پرعزم ہیں: کے نام سے مہم کا اغاز کرتے ہوئے عالمی برادری سے پائیداریت کی حمائت کا مطالبہ کیا ہے۔آن لائن مہم میں شیخین، حکومتی وزرا، سفرا،کاروباری رہنمااور نوجوان طبقہ مضبوط ارادوں کااظہار کررہے ہیں۔اقتصادی جائزہ کے مطابق پائیداری سے متعلق چیلنجز پر قابو پانے کی صورت میں عالمی معیشت میں تیس کھرب امریکی ڈالر تک کی بچت کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث لاکھوں لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے.

 

مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی وماحول ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی جنہوں نے لانچ ویڈیو میں شرکت کی، کہا کہ :ہم پرعزم ہیں: مہم پائیداری کے لئے ایک موثر مہم ہے۔ہم دنیا بھر کے لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ امارات کی کتاب تاریخ کا مطالعہ کریں اور پائیدار زندگی کے لئے ہمارے آباواجداد سے رہنمائی حاصل کریں۔ جدیدیت کے راستے پر چلتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہوئے امارات عالمی پائیداریت کی قیادت کا ایک ماڈل بن کا ابھرا ہے۔مختلف شعبوں میں پائیداری کے حصول کے لئے موثر حکمت عملیوں کے ساتھ جامع کوششیں کی گئیں.

 

مصدر کے چیف ایگزیکٹو افسر محمد جمیل الرمحی کا کہنا ہے کہ مصدر پائیداری کے لئے پرعزم اور پائیدار طرززندگی کے لئے امارات اور دنیا بھر میں لوگوں کو متحرک کرنے کےلیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ہم تمام لوگوں سے اس مہم کا حصہ بننے کا کہتے ہیں کیونکہ کوئی بھی واحد ٹیکنالوجی یا کمپنی اس کے تقاضوں کو پورا نہیں کرسکتی۔یواے ای ویژن دوہزار اکیس اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگ ہونے کے لیے اے ڈی ایس ڈبلیو نے اپنے سکوپ کو متبادل توانائی سے آگے بڑھادیا ہے۔اور اے ڈی ایس ڈبلیو دوہزار انیس توانائی اور موسمیاتی تبدیلی،پانی،مستقبل کی تیاری،خلا،بائیو ٹیکنالوجی اورٹیکنالوجی برائے اچھائی کے چھ میدانوں میں پائیداری، چیلنجز اور مواقع کے حوالے سے کام کرے گی۔یوتھ اینڈ ڈیجیٹیلائزیشن کے موضوعات کے حوالوں سے ایک دوسرے کو ان چھ شعبوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا ۔ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نھیان کی زیر سرپرستی اے ڈی ایس ڈبلیو سربراہان مملکت،حکومتی وزرا،پالیسی سازوں،صنعتی ماہرین اور فیوچر سسٹینبلٹی کے رہنماوں کو مدعو کیا جائے گا.

 

ابوظہبی ہفتہ پائیداری جس کا اس ہفتے آغاز ہوگا دنیا بھر میں پائیدار ترقی کے حوالے سے سب سے بڑا اجتماع اورحکومتوں،کاروباری افراد اور مقامی کمیونٹی کے لئے ایک گلوبل پلیٹ فارم کی حیثیت کا حامل ہے۔اس میں سالانہ اڑتیس ہزار سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں اور دوہزار اٹھارہ کے ایڈیشن میں دوران ہفتہ پندرہ ارب ڈالر مالیت سے زائد کے تجارتی معاہدے طے ہوئے.

 

ترجمہ۔تنویرملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302731316

WAM/