ایشیاء کپ کا اے ایف سی 2019: عراق 3 ، ویتنام 2 گول


ابوظہبی ، 8 جنوری ، 2019 (وام) ۔۔ فٹبال کے ایشیاء کپ کے ایک میچ میں عراق کے خلاف ویتنام کی ٹیم نے دو بار سبقت حاصل کی لیکن وہ اسے اس وقت برقرار رکھنے میں ناکام رہی جب عراق کے علی عدنان نے نوے منٹ میں فری کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو جتوادیا .

 

زاید سپورٹس سٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے گروپ ڈی کے اس میچ کے آخری لمحات میں علی عدنان کی فری کک سے عراق نے ویتنام پر دو کے مقابلے میں تین گول کی سبقت حاصل کی .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

 

http://wam.ae/en/details/1395302731205

WAM/