عرب وزراء اطلاعات کونسل میں 2019ء کیلئے "رواداری" کو موضوع بنانے کی خاطر عرب امارات کی تجویز منظور

ریاض ، 9 جنوری ، 2019 (وام) ۔۔ عرب وزراء اطلاعات کی کونسل کے ایگزیکٹو آفس نے سال 2019ء کیلئے " رواداری کے فروغ میں عرب میڈیا کے کردار " کے عنوان سے " رواداری " کو کونسل کا موضوع بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات کی تجویز کو قبول کرلیا ہے .

 

کونسل نے یہ فیصلہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے دسویں معمول کے اجلاس میں کیا ۔ اس میں عرب امارات کی نمائیندگی قومی میڈیا کونسل کے ڈی جی منصور ابراھیم المنصوری نے کی جن کی قیادت میں امارات کے اعلی سطح کے وفد نے اس کونسل کے اجلاس میں شرکت بھی کی .

 

المنصوری نے عرب میڈیا سے رواداری کے فروغ کیلئے عرب امارات کی تجویز اپنانے کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس کے لئے تمام متعلقہ فریقین کو باہم ساتھ ملاکر جامع قومی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کوششوں میں رواداری ، پرامن بقائے باہمی اور برداشت کی روایات کو مستحکم بنانے اور خصوصا نوجوان نسل میں اس کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے .

 

عرب امارات کی یہ تجویر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ال نھیان کی طرف سے سال 2019ء کو رواداری کا سال منانے کے اعلان کی روشنی میں تیار کی گئی تھی ۔ ان اقدامات کا مقصد معاشرے میں کھلے پن کو فروغ دیتے ہوئے برداشت اور مذاکرے کا اپنانا ہے .

 

المنصوری نے ان مقاصد کے حصول میں میڈیا کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ عوام پائیدار ترقی پسند معاشرے کے قیام کیلئے بھی ضروری ہیں .

 

عرب امارات کی اس تجویز میں ڈیجیٹل میڈیا کے کردار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو ان مقاصد کی تکمیل میں آگے آنے کے بھرپور مواقع بھی فراہم کرنا ہے .

 

کونسل کے اجلاس میں رکن ممالک کے میڈیا کے درمیان اشتراک اور تعاون کے کئی منصوبوں اور تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلاس میں عرب ممالک کے وزراء اطلاعات پر زور دیا گیا کہ وہ عرب خطہ کے عوام کے استحکام کیلئے واٹر سکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی خصوصی میڈیا مہم بھی چلائیں .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

 

http://wam.ae/en/details/1395302731347

WAM/