• طھظ…ط¯ظٹط¯ ظ…ط¹ط±ط¶
  • طھظ…ط¯ظٹط¯ ظ…ط¹ط±ط¶
  • sultan al qassemi (1)

شیخ زاید اور یورپ:  سفری نمائش میں اکتیس جنوری تک توسیع

ابوظہبی،9جنوری،2018(وام)۔۔شیخ زاید اور یورپ: ابوظہبی کے فاونڈر میموریل میں جاری سفری نمائش میں اکتیس جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔نمائش کا اہتمام امارات کے لئے یورپین یونین ڈیلی گیشن اوردوہزار اٹھارہ کے لئے یورپی یونین کے صدارتی کونسل اسٹریا اور بلغاریہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ امور وبین الاقوامی تعاون کی زیر سرپرستی اس نمائش کی منتظم ریم طینة غزال ہیں۔نمائش کا مقصد مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی قیادت اوروراثت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔نمائش میں بابائے قوم کی ملکی وعالمی سطح پر کامیابیوں، ان کی رواداری ،فیاضی،ہم آہنگی،وفاداری،حب الوطنی، اور انسانی ہمدردی کے جذبے کی درخشاں روایات کو نمایاں کیاگیا ہے۔نمائش میں نادر تصاویر، شیخ زائد کے زیر استعمال یورپی مصنوعات سمیت امارات اور یورپ کے درمیان تبادلہ کی گئی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کی اشیا رکھی گئی ہیں شیخ زائد کے زیر استعمال سن گلاسز اور خوشبوئیں بھی نمائش کا حصہ ہیں ۔یورپی یونین ڈیلیگیشن نے سولہ سے زائد اماراتی اور یورپی اداروں کے تعاون سے یورپی یونین اور امارات کی مشترکہ روایات کی حامل ان چیزوں کو جمع کیا ہے۔نمائش کی کیوریٹر ریم طینة غزال کا کہنا ہے کہ نمائش میں شیخ زاید کے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات اور ان کے بحیثیت عالمی رہنما کردار اور ان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔نمائش ہفتہ کے ساتوں دن صبح نو بجے سے رات دس بجے تک عوام کے لئے کھلی رکھی گئی ہے.

 

ترجمہ۔تنویرملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302731293

WAM/