دبئی ایکسپورٹس افریقی ممالک میں امارات کی مصنوعات کے فروغ کے لئے کوشاں


دبئی،9 جنوری، 2019(وام)۔۔دبئی ایکسپورٹس،دبئی کے محکمہ اقتصادی ترقی کی ایکسپورٹ پروموشن ایجنسی نے مصر،آئیوری کوسٹ اور نائیجریا میں ہونے والے متعدد ایونٹس میں شرکت کی جس کا مقصدابھرتی ہوئی عالمی مارکیٹوں میں امارات کی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینا اور مقامی تجارت کو براعظم افریقہ میں بہترین گیٹ وے مہیا کرنا تھا۔دبئی کا برآمدی وفد امارات کی چوبیس کمپنیوں اور مینوفیکچرنگ یونٹس پر مشتمل تھا۔مصر میں ہونے والے انٹرا افریقن ٹریڈ فیئر میں وفد نے پہلی بار امارات کے سرکاری پویلین کی نمائندگی کی۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں دبئی ایکسپورٹ برائے خواتین کی میزبانی میں ویمن ان انٹرنیشنل ٹریڈ کے نام سے اس ایونٹ میں متعدد صنعتی وخدمات کے اداروں نے شرکت کی۔ مجموعی طور پر گیارہ سو نمائش کنندگان نے اس میں شرکت کی۔دبئی ایکسپورٹس نے اس موقع پر حکومتی اور صنعتی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔دبئی ایکسپورٹس کے چیف ایگزیکٹو افسر محمد الکمالی نے کہا کہ انٹرا افریقین تجارتی میلے میں امارات کی کمپنیوں کو ملنے والے مثبت ریسپانس سے ہمیں بہت خوشی ہے۔علاوہ ازیں آئیوری کوسٹ اور نائیجریا کے دورے بھی حوصلہ افزا رہے ہیں امارات کی کمپنیوں کے پاس ان مارکیٹوں میں اپنی برآمدات کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خوراک ومشروبات،تعمیرات،صنعت،آئی سی ٹی،اسلامی خدمات اور حلال مصنوعات سمیت نو شعبوں میں اپنی توجہ مرکوز رکھی۔ افریقین مارکیٹ میں اپنی موجودگی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ہمارے وفد نے دوسو پچاس سے زائد شراکت داروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس سے ہمیں افریقین مارکیٹ کی قانونی،اقتصادی،لاجسٹک اور صارفین کے رویوں سمیت دیگر ترجیحات بارے پتہ چلا۔یہ معلومات امارات کی کمپنیوں کے لئے افریقہ کی مارکیٹ میں داخل ہونے کی حکمت عملی وضع کرنے میں معاون ہوں گی۔ دبئی ایکسپورٹس کے ڈائریکٹر ایکسپورٹ مارکیٹ ڈویلپمنٹ احمد العمری کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپورٹس افریقہ میں موجود مواقع سے بھرپور استفادہ کے لئے کوشاں ہے۔اس حوالے سے دبئی ایکسپورٹس نے برآمدکنندگان کے لئے نمائشوں،وفود کے دوروں اور باہمی ملاقاتوں سمیت دیگر ایونٹس کا انعقاد بھی کیا.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302731309

WAM/