محمد بن راشد نے رہائشی کمیونٹیز  سے متعلق قومی پالیسی کی منظوری دیدی

  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط±ط§ط´ط¯ ظٹط¹طھظ…ط¯ ط§ظ„ط³ظٹط§ط³ط© ط§ظ„ظˆط·ظ†ظٹط© ظ„ظ„ظ…ط¬طھظ…ط¹ط§طھ ط§ظ„ط³ظƒظ†ظٹط© ط§ظ„ط­ظٹظˆظٹط© ظˆظٹظˆط¬ظ‡ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ظ…ط¹ظ†ظٹط© ط¨ط§ظ„طھط·ط¨ظٹظ‚ 4
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط±ط§ط´ط¯ ظٹط¹طھظ…ط¯ ط§ظ„ط³ظٹط§ط³ط© ط§ظ„ظˆط·ظ†ظٹط© ظ„ظ„ظ…ط¬طھظ…ط¹ط§طھ ط§ظ„ط³ظƒظ†ظٹط© ط§ظ„ط­ظٹظˆظٹط© ظˆظٹظˆط¬ظ‡ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ظ…ط¹ظ†ظٹط© ط¨ط§ظ„طھط·ط¨ظٹظ‚ 1
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط±ط§ط´ط¯ ظٹط¹طھظ…ط¯ ط§ظ„ط³ظٹط§ط³ط© ط§ظ„ظˆط·ظ†ظٹط© ظ„ظ„ظ…ط¬طھظ…ط¹ط§طھ ط§ظ„ط³ظƒظ†ظٹط© ط§ظ„ط­ظٹظˆظٹط© ظˆظٹظˆط¬ظ‡ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ظ…ط¹ظ†ظٹط© ط¨ط§ظ„طھط·ط¨ظٹظ‚ 3
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط±ط§ط´ط¯ ظٹط¹طھظ…ط¯ ط§ظ„ط³ظٹط§ط³ط© ط§ظ„ظˆط·ظ†ظٹط© ظ„ظ„ظ…ط¬طھظ…ط¹ط§طھ ط§ظ„ط³ظƒظ†ظٹط© ط§ظ„ط­ظٹظˆظٹط© ظˆظٹظˆط¬ظ‡ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ظ…ط¹ظ†ظٹط© ط¨ط§ظ„طھط·ط¨ظٹظ‚ 2

دبئی، 9 جنوری، 2019 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی قیادت میں اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کو ترجیح دیتا ہے ۔ حکومت نے ہاؤسنگ کو ترجیح دی ہے اور اس اہم شعبے میں استحکام حاصل کررہی ہے.

انہوں نے یہ بات رہائشی کیمونٹیز کے قیام کےحوالے سے قومی پالیسی کے اجراء کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان اور ڈپٹی وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان بھی موجود تھے.

محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ انکا مقصد ہر شہری کو صرف رہائش گاہ کی فراہمی نہیں ہے بلکہ ایک مربوط معیار زندگی فراہم کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری رہائشی کمیونٹیز کے لوگ مل کر اپنی صحت اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ حکومتی شعبوں اور حکام کا مربوط کردار متحدہ عرب امارات میں معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے.

انہوں نے کہا کہ آج ہم رہائشی کمیونٹی کی ترقی میں ایک نیا مرحلہ شروع کررہے ہیں جس میں تمام شہریوں کا بلاامتیاز معیار زندگی بہتر بنایا جائے گا.

شیخ محمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر کے تمام رہائشی منصوبوں کے ڈیزائن اور قیام میں اس پالیسی کو اپنانے اوراس کے قوانین کو فعال بنانے اور ان سے فائدہ اٹھائیں تاکہ لوگوں کا معیار زنگی بہتر بنایا جاسکے.

یہ پالیسی قومی پروگرام برائے خوشی اور فلاح و بہبود نے شیخ زاید ہاؤسنگ پروگرام کے تعاون سےسے تیار کی ہے اور اسکا مقصد نئے اصولوں اور معیاروں کا تعین کرنا ہے تاکہ ایسی رہائشی کمیونٹی تشکیل دی جا سکے جو شہریوں کا معیار زندگی قومی ایجنڈے کے مطابق بہتر بنا سکے.

پالیسی میں چھ اہم نکا ت مناسب جگہ، مربوط سہولیات، ہم آہنگ کمیونٹیز، باہمی سرگرمیوں کے لئے مخصوص مقامات ، ثقافتی شمولیت اور سمارٹ نظام شامل ہیں۔ ان کا مقصد ان کیمیونیٹیز کو آپس میں جوڑ کر ہم آہنگی سے رکھنا اور انکی تمام ضروریات کو پورا کرنا ہے.

پالیسی کے مطابق رہائشی کمیونٹی کو ایسی سہولیات پر مشتمل ہونا لازمی ہے جو اس کے رہائشیوں کی کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مددگار ہو اور مشترکہ باغات اور کھیلوں کی سہولیات کے ذریعے انھیں ایکدوسرے کے ساتھ جوڑ کر رکھے.

ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302731439

WAM/Ahlam Al Mazrooi