• ط³ظپظٹط±ط© ظ…طµط± ط¨ط§ظ„ظ‡ظ†ط¯: ط§ظ„ط´ط§ط±ظ‚ط© طھط¹ظٹط´ ظˆط§ظ‚ط¹ط§ ط«ظ‚ط§ظپظٹط§ ظ…ط²ط¯ظ‡ط±ط§  2
  • ط³ظپظٹط±ط© ظ…طµط± ط¨ط§ظ„ظ‡ظ†ط¯: ط§ظ„ط´ط§ط±ظ‚ط© طھط¹ظٹط´ ظˆط§ظ‚ط¹ط§ ط«ظ‚ط§ظپظٹط§ ظ…ط²ط¯ظ‡ط±ط§  1

مصری سفیر کا  عالمی کتاب میلے میں شارجہ پویلین کا دورہ

نئی دہلی، 9 جنوری 2018 (وام) – بھارت میں مصر کی سفیر حبا الماریسی نے نئی دہلی میں ہونے والے 27 ویں عالمی کتا ب میلے میں شارجہ کو مہمان خصوصی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے.

میلے میں شارجہ پویلین کے دورے کے موقع پر الماریسی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی قیادت میں شارجہ میں ثقافتی سرگرمیوں کو زبردست فروغ مل رہا ہے۔ انہوں کہا کہ شارجہ کی ثقافتی سرگرمیوں کو عرب خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک تک پہنچانا چاہیئے.

انہوں نے کہا کہ قاہرہ کے بین الاقوامی کتاب میلے کے 50 ویں ایڈیشن میں شارجہ کی شمولیت سے شارجہ اور مصرکے درمیان ثقافتی تعلقات کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے.

مصر کی سفیر نے شارجہ کے پویلین کا دورہ کیا ۔ انھیں شارجہ کے پویلین کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے شارجہ کی طرف سے بچوں میں پڑھنے کے رجحان کو فروغ دینے کی کوششوں پر اپنی خوشی کا اظہار کیا.

ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302731413

WAM/Ahlam Al Mazrooi