اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر گرفتاری کا حکم دیدیا


ابوظہبی ، 11 جنوری ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیو جاری کرنے والے شخص کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے ۔ اس ویڈیو میں یہ شخص بھارت سے فٹبال میچ کے موقع پر ایشیائی افراد کو عرب امارات کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے پر مجبور کررہا ہے .اٹارنی جنرل آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کی گرفتاری کا یہ حکم تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے کیونکہ ایسا اشتعال انگیز اقدام عرب امارات کی اقدار ، رائج قوانین ، برداشت و رواداری کے فروغ اور معاشرتی اقدار کے منافی ہے .

اس ویڈیو میں یہ شخص ایک جگہ پر مقید ایشیائی افراد کے ایک گروپ کو بھارت کے مقابلے میں عرب امارات کی فٹبال ٹیم کی حمایت کرنے کیلئے مجبور کرتا دکھائی دیا گیا ہے .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302731711

WAM/