• 12 (medium)
  • 14 (medium)
  • 13 (medium)
  • 8 (medium)

امارات ہلال احمر کی طرف سے داوان، یمن میں خوراکی امداد کی تقسیم 

حضرموت ، 11 جنوری ، 2019 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر نے یمن کے عوام کی ضروریات پورا کرنے اور حضرموت کے ، مستحق اور نادار عوام کی مدد کیلئے ضلع داوان میں کم آمدن والے اور غریب لوگوں میں خورامی امداد کے ایک ہزار پیکٹ تقسیم کیئے ہیں .

عرب امارات کی طرف سے امداد کا یہ سلسلہ " رواداری کے سال " کی مناسبت سے صوبہ حضرت موت اور یمن کے دیگر علاقوں میں انسانی ہمدری کی بنیاد پر کئے جانے والے اقدامات میں شامل ہے .

داوان ضلع کے عوام نے عرب امارات کی اس امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہےکہ اس سے ان کی مشکلات اور مصائب کم کرنے میں گرانقدر مدد ملے گی اور وہ عرب امارت کی اس امداد پر نہایت مشکور ہیں .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302731687

WAM/