"سال روادای" نے دنیا کو خاص پیغام دیا ہے : اٹلانٹک کونسل


تحریر ۔ محمد عامر ابوظہبی ، 11 جنوری ، 2019 (وام) ۔۔ اٹلانٹک کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر فریڈ کیمپ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے موجوہ سال کو " رواداری کا سال " کے طور پر منانے کو بھرپور سراہتے ہوئے کہاہےکہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دنیا میں عدم برداشت پھیلا ہوا ہے اس میں امارات کا یہ اقدام ایک بڑے اہم پیغام کی طرح ہے .

یہاں گلوبل انرجی فورم میں شرکت کیلئے آئے ہوئے فریڈ کیمپ نے امارات نیوز ایجنسی "وام" کو انٹرویو میں کہاکہ عرب دنیا میں رواداری کے فروغ کیلئے امارات کا یہ پیغام بہت اہمیت کا حامل ہے .

عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ال نھیان نے عرب امارات کی اقدار ، نظریات اور سوچ کے فروغ کیلئے سال رواں کو رواداری کا سال قرار دیتے ہوئے اس کے تحت خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کررکھی ہے .

فریڈ کیمپ کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی عرب امارات آتا ہے تو وہ یہاں مختلف ثقافتوں ، مذاہب کے درمیان کھلے پن ، برداشت ، رواداری کی موجودگی کو دیکھتا ہے جوکہ باقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے .

انہوں نے کہا کہ یہاں نہ صرف رواداری اور برداشت نظر آتی ہے بلکہ فن کے ذریعے پیش کردہ تاریخ میں تمام مذاہب ، ثقافتوں اور تہذیبوں کا عکس بھی نظر آتا ہے ۔ فریڈ کیمپ نے ماحولیاتی استحکام کیلئے بھی عرب امارات کے کردار اور اقدامات کو گرانقدر قرار دیا اور کہاکہ یہ ملک اس شعبے میں بہت اہم اور نمایاں کردار ادا کررہا ہے ۔ اس تناظر میں ابوظہبی فیوچر انرجی کمپنی " مصدر" کا قیام بھی بہت اہمیت کا حامل ہے .

انکا کہنا تھا کہ یہاں ہونے والے عالمی توانائی فورم میں صرف قابل تجدید اور حیاتیاتی ایندھن پر ہی توجہ نہیں دی جارہی بلکہ انرجی مکس کو فروغ دینے کیلئے بھی قابل قدر پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے جو کہ عالمی ماحولیات اور عالمی معاملات کے تناظر میں بھی اہم ہے .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302731688

WAM/