• ظƒط£ط³ ط¢ط³ظٹط§
  • ظƒط£ط³ ط¢ط³ظٹط§
  • ظƒط£ط³ ط¢ط³ظٹط§
  • ظƒط£ط³ ط¢ط³ظٹط§

اے ایف سی کپ میں امارات کی کامیابی کا سفر،شائقین کے مرہون منت

ابوظہبی،11جنوری،2019(وام)۔۔متحدہ عرب امارات کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ البرٹو زیکورونی نے اے ایف سی ایشین کپ دوہزار انیس کے دوسرے میچ میں اپنے پہلے میچ کے مقابلے میں اچھی کارکردگی اور بھارت کے خلاف دو صفر سے کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پہلے میچ میں امارات کا بحرین سے میچ ایک ایک گول سے برابررہا تھا جس سے انیس سو چھیانوے کی رنرزاپ اماراتی ٹیم کی کارکردگی پر شکوک شبہات نے سراٹھالیے تھے۔تاہم بھارت کے خلاف خلفان مبارک اور علی مبخوت کے دوگولوں کی بدولت کامیابی سے امارات گروپ اے میں پہلی پوزیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ کے راونڈ آف 16میں پہنچنے کی امید روشن ہوگئی ہے۔

جاپان کو اے ایف سی کپ دوہزار گیارہ کا ٹائٹل جتوانے والے امارات کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بحرین کے خلاف میچ جیتنے میں ناکامی پر ہم بہت مایوس تھے تاہم بھارت کے خلاف شروع سے ہی ہم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی جانب سے بھی اچھے اور تیز کھیل کے مظاہرے سے ہمیں کچھ مشکل پیش آئی تاہم سیکنڈ ہاف سے پہلے اور بعد ٹیم میں کچھ تبدیلیوں سے بہتری پیدا ہوئی۔میں اپنے کھلاڑیوں کا بہترین کھیل پیش کرنے پر شکرگزار ہوں اور اس کامیابی کا سہرا یقینا کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو تھائی لینڈ کے ساتھ آخری گروپ میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ میں تسلیم کرتا ہوں کے ہمارے دفاع میں کچھ کمزوریاں ہیں تاہم ہماری عمومی کارکردگی اچھی ہے اورجذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کرنا اہم ہے۔بھارت سے شکست کے بعد تھائی ٹیم کے کوچ کی تبدیلی کے بعد بحرین کے خلاف اس کی کامیابی بھی اہم ہے جس میں کھیل کی نئی تکنیک کو اپنایا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں تھائی ٹیم کے انداز کا مشاہدہ کرنا ہوگا تاکہ ہم اچھی طرح تیار ہوسکیں ۔اگرچہ امارات کی اگلے راونڈ میں جگہ ابھی یقینی نہیں لیکن مبارک بھارت کے خلاف کامیابی کو اہم قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں ہمیں اس کامیابی پر خوشی ہے وہیں کہنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔اس کامیابی سے ہماری ٹیم کا مورال بلند ہے جس سے آئندہ کی کامیابیوں کی راہ ہموار ہوگی۔یہ ہمارے لئے صرف ایک آغاز ہے۔ابوظہبی کے زاید سپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں تینتالیس ہزار سے زائد شائقین نے اس میچ کو دیکھا۔ مبارک نے اس کامیابی کا سہرا ان پرجوش شائقین کو دیا۔اوکہا کہ وہ شائقین کے لئے آئندہ بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے.

ترجمہ۔تنویرملک.

http://wam.ae/en/details/1395302731745

WAM/