• breaking news adcb, unb and al hilal bank to combine to create a powerful uae banking group 1
  • breaking news adcb, unb and al hilal bank to combine to create a powerful uae banking group
  • breaking news adcb, unb and al hilal bank to combine to create a powerful uae banking group 3

ابوظہبی کمرشل بینک/اے ڈی سی بی/ اور یونین نیشنل بینک/یو این بی/ کا انضمام کا فیصلہ

ابوظہبی،29 جنوری، 2019(وام)۔۔ابوظہبی کمرشل بینک(اے ڈی سی بی) اور یونین نیشنل بینک(یو این بی) نے انضمام اور الھلال بینک کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے امارات کا ایک نیا طاقتوربینکنگ گروپ وجود میں آئے گا۔اس ٹرانزیکشن کی سفارش اے ڈی سی بی اور یواین بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پرشراکت داروں کو دی ہے۔جس کی آئندہ ہفتوں میں ریگولیٹری ادارے اور شراکت داروں سے منظوری لی جائے گی۔حکومت ابوظہبی کی اکثریتی اونر شپ کے ساتھ نیا بینکنگ گروپ اے ڈی سی بی کے نام سے کام کرے گا۔الھلال بینک گروپ کے اندر رہتے ہوئے اپنے موجودہ نام اور برانڈ کے ساتھ ایک علیحدہ اسلا مک بینک کے طور پر کام جاری رکھے گا۔ چار سوبیس ارب درہم( ایک سوچودہ ارب ڈالر) اثاثوں کے ساتھ اے ڈی سی بی عرب امارات میں تیسرا اور خیلج تعاون کونسل خطے کا پانچواں بڑا مالیاتی ادارہ ہوگا ۔اس کے صارفین کی تعداد دس لاکھ تک متوقع ہے۔بینک کی ٹرانزیکشن سے روائتی اور اسلامی بینکنگ میں صارف اور ہول سیل کاروبار کے لئے ایک فعال پلیٹ فارم میسر آئے گا۔عیسی محمد السویدی کو نئے بینکنگ گروپ کا چیئرمین جبکہ محمد بن ضھن الھاملی کو وائس چیئرمین نامزد کیاگیا ہے۔علا عریقات کو نئے بینکنگ گروپ کا گروپ چیف ایگزیکٹو افسر نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ بینکنگ گروپ کا نیا بورڈ اور انتظامیہ ٹرانزیکشن کے موثر ہونے کے بعد کام کرنا شروع کریں گے۔اس اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے عیسی السویدی کا کہنا ہے کہ یہ یوے اے ای کے لئے ایک تاریخی معاہدہ ہے۔امارات کی طویل المدت خوشحالی کے لئے ایک فعال اور جدید مالیاتی شعبہ کا قیام ناگزیز ہے۔اے ڈی سی بی امارات کی آئندہ کی معاشی ترقی میں ایک مرکزی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مسلسل حمائت اور مدد کرنے پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان،ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان،نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان اور یواے ای کے مرکزی بینک کا شکریہ ادا کیا.

 

ترجمہ۔تنویرملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302735707

WAM/