عرب امارات ، سعودی عرب کی شراکت داری کیلئے بزنس فورم سٹریٹجک پلیٹ فارم ہے : سفیر عرب امارات

ریاض ، 31 جنوری ، 2019 (وام) ۔۔ سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ شخبوط بن نھیان ال نھیان نے کہاہےکہ عرب امارات اور سعودیہ اپنے عوام کی خوشحالی اور فلاح کیلئے مل کر کام کررہے ہیں .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب امارات اور سعودی عرب کے بزنس فورم کی مناسبت سے کیا جو کہ دبئی میں 2017ء کو " عزم حوصلہ " فورم کے نتیجے میں سامنے آیا تھا اور جس کا مقصد دونوں ممالک میں تعلقات کو نئی بے مثال بلندیوں تک لے جانا ہے .

انہوں نے کہاکہ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ال نھیان اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کی سرپرستی میں دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شعبے اور معیشت کے میدان میں بلند ترین مقام تک لے جارہے ہیں تاکہ عرب امارات کے ویژن 2020ء اور سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے .

گزشتہ دو برس میں دونوں ممالک نے سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں ایسا اشتراک شروع کیا ہے جس کے مثبت اثرات دونوں ممالک کے عوام پر مرتب ہورہے ہیں .

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بزنس فورم کے انعقاد سے نہ صرف علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی معاشی تعاون فروغ پائے گا اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبے شروع ہونگے بلکہ یہ دونوں ممالک کی طویل مدتی حکمت عملی کو کامیاب بنانے میں بھی مفید ہوگا .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302736355

WAM/