متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بھائی کی حیثیت سے کررہا ہوں،پوپ فرانسس


روم،3 فروری، 2019(وام)۔۔متحدہ عرب امارت کے دورہ پر روانگی سے قبل پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ یہ دورہ ایک بھائی کی حیثیت سے کررہے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات روانہ ہورہے ہیں۔میں اس ملک کا دورہ ایک بھائی کی حیثیت سے کررہاہوں جس کا مقصد ملکر ڈائیلاگ کا ایک صفحہ تحریر کرنا اور امن کے راستوں پر مل کر چلنا ہے۔میرے لئے دعا کی جائے یہ دورہ کیتھولک چرچ کے سربراہ کا عرب جزیرہ نما کا پہلادورہ ہے.

 

ترجمہ۔تنویرملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302736771

WAM/