شیخ زاید سٹیڈیم میں والہانہ استقبال کا جواب دیتے پوپ کیلئے بچی بھاگ کر خط لے آئی

ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 5 فروری ، 2019 (وام) ۔۔ پوپ فرانس جب بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کرنے شیخ زاید سٹیڈیم آئے تو وہ گاڑی پر سوار تھے اور پرجوش حاضرین نے انکا والہانہ استقبال کیا .

پورے سٹیڈیم کا ماحول انتہائی مسرت اور اچھے جذبوں سے سرشار تھا .

اسی دوران ایک چھوٹی لڑکی رکاوٹ پھلانگتی ہوئی آئی پوپ کی گاڑی کی طرف بھاگی ۔ پوپ فرانسس نے اسے آتا دیکھ کر اپنی گاڑی رکوادی تاکہ اس لڑکی کے ہاتھ میں موجود خط کو وصول کرسکیں .

پوپ فرانسس کے خطاب کیلئے تمام سٹیڈیم کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا جبکہ سٹیج کو سادگی سے سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ تیار کیا گیا تھا ۔ پوری تقریب انتہائی باوقار اور منظم انداز میں منعقد کی گئی تھی .

ترجمہ ۔ تنویر ملک 

http://wam.ae/en/details/1395302737255

WAM/Rola Alghoul